ماہانہ سرکلر ۔ اگست 2020

شعبہ اعتماد

اجلاس اور عاملہ میٹنگ

جیسا کہ اطلاع دی جا چکی ہے،مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا ماہانہ اجلاس اور عاملہ میٹنگ کا انعقاد حفاظتی اور حفظان صحت کے اقدامات کی پابندی کرتے ہوئے اب مساجد اور نماز سینٹر میں اور اسی طرح باہر ممکن ہے۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم ماہ اگست میں ماہانہ اجلاس اور عاملہ میٹنگ کا انقعاد منسلکہ حفاظتی اور حفظان صحت کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ علاوہ ازیں گزارش ہے کہ اپنے صوبہ میں لاگو پابندیوں اور قوانین کی بھی پابندی کریں۔

شعبہ تربیت

خدام فورم

خدام فورم آپ کی مجلس کے لئے ایک عمدہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ سے آپ مختلف تربیتی مسائل پر خدام سے بات کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی اپنے لوکل مربی سلسلہ کے ساتھ مل کر تیاری کریں ۔ ان کے ساتھ مشورہ کر کے اپنے خدام فورم کے لئے ایک ٹاپک چنیں اور اس موضوع پر خدام کے ساتھ ایک برادرانہ ماحول میں ڈسکشن کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ خدام کو معاشرہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق شرعی احکامات سے بھی اگاہ کریں۔

Khutba-Gesprächsrunde

مجلس خدام الاحمدیہ کا پروگرام Khutba-Gesprächsrunde ہر ہفتے منعقد ہونا چاہیے۔ یہ پروگرام حضور انور کے خطبہ جمعہ کے بعد لیٹ سے لیٹ بدھ والے دن تک منعقد ہوسکتا ہے۔اس Khutba-Gesprächsrunde کا مقصد کہ ہم اپنے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کو کس طرح اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں؟

Väternetzwerk (مجالس کی سطح پر)

یہ ضروری ہے کہ ہم والد صاحبان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کریں۔ اس سلسلہ میں گزارش ہے کہ اپنی مجلس میں وقتًا فوقتًا Väternetzwerk کا انعقاد کریں جس میں مجلس کے خدام والد صاحبان آپس میں ملیں۔براہ کرم اس پروگرام کو ماہانہ اجلاس یا عاملہ میٹنگ کے ساتھ نہ رکھیں۔

شعبہ تعلیم

Lesezirkel

گزارش ہے کہ قانون اور مرکز کی ہدایات کے مطابق Lesezirkel کو ایک بار پھر اپنی مجلس میں جاری کریں۔ کوشش کریں کہ Lesezirkel کا انعقاد مسجد یا نماز سینٹر میں ہو۔ اگر آپ کے پاس مسجد یا نماز سینٹر کی سہولت میسر نہیں ہے تو Lesezirkel کو آنلائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ بھی منعقد کیا جا سکتا ہے۔

قرآن کلاس

اللہ تعالیٰ کے فضل سےاکثر جگہوں پر قرآن کلاسز منعقد کی جارہی ہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ خدا م بھائی قرآن کلاس میں حصہ لیں اور اس سے استفادہ کریں۔

کوئز

آپ سے درخواست ہے کہ جیسے ہی آپ کو ماہ اگست کے کوئز کا لنک موصول ہے، اسے براہ کرم تمام خدام تک ضرور پہنچائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام خدام اس میں ضرور حصہ لیں۔