ماہانہ سرکلر ۔ جنوری 2021

شعبہ تربیت

1 جنوری 2020ء
موجودہ حالات کی وجہ سے امسال مساجد یا نماز سینٹر میں نماز تہجد کا پروگرام نہیں ہو گا۔صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا پیغام آپ کو digital صورت میں بجھوا دیا جائے گا۔ یہ پیغام مسجد یا نماز سنٹر میں پڑھ کر نہ سنائیں۔ آپ نماز فجر کے بعد webex کے ذریعہ یہ پیغام تمام خدام کو online سنا سکتے ہیں ۔ اس سال موجودہ حالات کی وجہ سے ناشتہ اور وقار عمل کا انتظام بھی نہیں ہو گا۔

Väternetzwerk
ماہ جنوری میں Väternetzwerk کا پروگرام منعقد کریں۔ اس پروگرام میں تمام والد صاحبان کو مدعو کریں۔ پروگرام کا طرز عمل اور پرزنٹیشن آپ کو الگ بجھوا دی جائیں گی۔ آپ سے درخواست ہے کہ پروگرام کے لئے تاریخ فائنل کر کے تمام والد صاحبان کو مدعو کریں۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعائیہ خط
نئے سال کی مناسبت سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعائیہ خط تحریر کریں کہ خدا تعالیٰ ہمیں حفظ و امان میں رکھے اور کامیابیوں سے نوازے۔ آمین
آپ کو اپنی عملی اصلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کے مطابق اہداف بھی مقرر کرنے ہوں گے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعاوٴں سے ان کو تقویت دیں۔ مثال کے طور پر آپ یہ ہدف مقرر کر سکتے ہیں کہ آپ روزانہ نماز تہجد کی ادائیگی کریں گے، روزانہ قرآن کریم کی باترجمہ تلاوت کریں گے۔ دعائیہ خط میں مقرر کردہ اہداف کا ذکر کریں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے دعاوٴں کی درخواست کریں۔ اسی طرح تمام خدام اور اطفال کی بھی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ بھی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی دعائیں طلب کریں۔

عملی اصلاح
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ارشاد ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے عاملہ ممبران اپنی عملی اصلاح کرتے ہوئے نمونہ قائم کریں۔ امسال Google form کے ذریعہ ایک سروے بھی کیا جائے گا تاکہ عملی اصلاح پر ہونے والے تمام کام کی رپورٹ کو محفوظ بھی کیا جا سکے۔ اس کا لنک مرکز کی طرف سے میسر ہو گا اور تمام ناظمین تربیت (لوکل اور ریجنل سطح) کی ذمہ داری ہو گی کہ ہر عاملہ ممبر اس کے مطابق اپنی رپورٹ بنائیں۔ ابھی تک جرمنی بھر میں سے صرف 40 فیصد عاملہ ممبران اس میں شامل ہیں۔ کوشش کریں کہ اس تعداد کو 70 سے 80 فیصد تک بڑھائیں۔ کوشش کریں ماہ میں کم از کم دو مرتبہ اپنے عاملہ ممبران کے ساتھ عملی اصلاح کے موضوع پر گفتگو کریں۔ لوکل اور ریجنل سطح پر عملی اصلاح کے گروپس ہونے چاہیئں تاکہ ان گروپس کے ممبران آپس میں ایک دوسرے کے لئے ممدومعاون ہوں۔ ایک گروپ کی نگرانی کی ذمہ داری ناظم صاحب تربیت جبکہ دوسروں کی نگرانی نائب قائدین کی وساطت سے کی جا سکتی ہے۔ اس طرح گروپ نگران دوسرے خدام بھائیوں کی عملی اصلاح کے حوالہ سے انفرادی طور پر مدد کرسکتے ہیں اور باقائدگی سے تبادلہ خیالات کے لئے مجلس کا انعقاد بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

Khutba Gesprächsrunde
باقائدگی سے ہر ہفتہ تمام خدام بھائیوں کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ کو موضوع پر ڈسکشن کی جائے۔ اس پروگرام کا ا نعقاد بروز منگل تک ہو جانا چاہئے۔ اس پروگرام کا نفس مضمون یہ ہونا چاہئے کہ ہم حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات و نصائح کو کس طرح اپنی زندگیوں کا حصہ بنا سکتے ہیں؟ اس حوالہ سے آپ Khutba flash cards کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔ یہ Nuuruddin app پر بھی میسر ہیں۔

شعبہ وقار عمل

موجودہ حالات کی وجہ سے 1 جنوری کے اجتماعی وقار عمل کی بجائے انفرادی وقار عمل کیا جائے گا۔ تمام خدام کو اس پروگرام میں شامل کریں ۔ یہ انفرادی وقار عمل تمام خدام اپنے گھر میں اور گھر کے اردگرد کر سکتے ہیں۔

براہ کرم اس ضمن میں کی جانے والی social-media کمپین کو مد نظر رکھیں۔

شعبہ عمومی

آپ سے درخواست ہے کہ نئے سال کے موقع پر تمام مساجد میں عمومی ڈیوٹی کا انتظام کریں۔ اس ضمن میں مزید ہدایات آپ کو جلد بھجوادی جائیں گی۔

شعبہ تعلیم

نماز باترجمہ
جیسا کے ماہ دسمبر کے سرکلر کے ذریعہ اعلان کیا گیا تھا تمام قائدین مجالس نماز باترجمہ یاد کریں یا دہرائیں گے۔ انشاءاللہ online امتحان کے ذریعہ نماز باترجمہ کے میعار کو پرکھا بھی جائے گا۔ تمام قائدین سے درخواست ہے کہ اس امتحان کے لئے عمدہ تیاری کریں۔ اس خط کے ساتھ آپ کو اردو اور جرمن زبان میں نماز باترجمہ بجھوائی جا رہی ہے۔ مزید معلومات کے درکار ہونے کی صورت میں شعبہ تعلیم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنے لوکل مربی صاحب کے تعاون سے تمام خدام کو نماز باترجمہ سکھائیں۔

Lesezirkel
بعض مجالس میں Lesezirkel مستقل جزو کی صورت میں قائم ہے۔ اس Lesezirkel کا مقصد خدام میں مطالعہ کے شوق کو اجاگر کرنا اور بعد ازاں کتاب کے نفس مضمون پر تبادلہ خیالات کرنا ہے۔ خلاصتًہ یہ کہ Lesezirkel کی غرض یہ ہے کہ خدام کو برادرانہ اور پرسکون ماحول میسر ہو جس میں اجتماعی طور پر کسی کتاب (مثال کے طور پرسالانہ کتاب ’’نشان آسمانی‘‘ جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ہے) کا مطالعہ کیاجائے اور کتاب کے نفس مضمون پر تبادلہ خیالات کیا جائے۔ یا کوئی ایسی کتاب جو کسی کے ذاتی مطالعہ میں ہو اس کے مقصد کو مدنظر رکھ کر اس پر باہم اظہار خیال ہو۔ انشاء اللہ خدام بہت جلد اس پروگرام سے مستفیض ہونے کو محسوس کریں گے۔ اس Lesezirkel کے انعقاد کی ایک مجازی طرز آپ کو بجھوائی جا رہی ہے آپ اپنی سہولت کے مطابق اس کا انعقاد کر سکتے ہیں۔

مطالعہ کتاب
جیسا کے آپ کے علم میں ہے کہ امسال سالانہ مطالعہ کے لئے مرکز کی طرف سے کتاب ’’نشان آسمانی‘‘ کا انتخاب ہوا ہے۔ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتا ب ہے جس کے اردو صفحات کی تعداد تقریباً 55 ہے۔ لہذا اس کا مطالعہ بآسانی اور قدرے سرعت سے ممکن ہے۔اس کتاب کو خریدا بھی جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ وغیرہ پر آن لائین ڈاونلوڈ کی سہولت بھی موجود ہے
UR – https://www.alislam.org/urdu/book/ruhani-khazain/%d9%86%d8%b4%d8%a7%d9%86%d9%90-%d8%a2%d8%b3%d9%85%d8%a7%d9%86%db%8c/

شعبہ اعتماد

ماہانہ اجلاس و عاملہ میٹنگ

تمام مجالس میں ہر ماہ اجلاس اور عاملہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔ یہ دونوں پروگرام ہر مجلس کی بنیاد ہیں اور مجلس کی سرگرمیوں کی بنیاد ہیں۔ موجودہ صورت حال میں اجلاس و عاملہ میٹنگ اس ماہ آن لائن منعقد ہو گا۔

شعبہ اشاعت

اس سرکلر کے ذریعہ ہم آپ کو ماہ جنوری کے پروگرام سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ براہ کرم اس پروگرام کو قائد مجلس اور مجلس عاملہ کے ساتھ مشورہ کرلیں۔

ماہ جنوری کا پروگرام:

  • Dankbarkeitswoche (پہلا ہفتہ)
  • Teambuilduing (دوسرا ہفتہ)
  • Ashra Social Media (آخری دو ہفتے)

اس پروگرام کی تمام تفصیلات اس سرکلر کے ساتھ منسلک ہیں

شعبہ مال

وصولی
الحمدللہ ! مجلس خدام الاحمدیہ کے سال 2020/2021کا آغاز اچھا ہوا ہے۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء
ہماری یہ کوشش ہونی چاہیئے کہ ہر خادم سے ہر ماہ 10%وصولی کی جائے۔گزشتہ مہینوں میں کچھ مجالس نے اس کے مطابق کام بھی کیا ہے۔ جن مجا لس نے ابھی تک اس کے مطابق عمل نہیں کیا ان سے درخواست ہے کہ اس پر توجہ کریں ۔
اس بات کو مدنظر رکھے کہ اس ماہ کے آخر میں پہلی سہ ماہی اور اس طرح پہلے تین مہینے گزر جائیں گے اور آپ کی مجلس کی کم از کم %30 وصولی ہو جانی جاہیئے۔ جیسا کہ ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے متعدد بار فرمایا ہے کہ کمزوری ہماری طرف سے ہے خدام تو ادائیگی کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی کمزوریوں پر محنت اور دعا سے کام کرتے ہوئے اپنی مجلس کے ہر خادم تک پہنچے۔ نیز ان مجالس کا ایک جائزہ منسلک ہے جن کی وصولی اور statementsابھی 0%پر ہیں۔

ڈیڈ لائنس
شعبہ مال ایک مرتبہ پھر تمام ناظمین سے ،خاص طور پر ان ناظمین سے جنہیں اس سال بطور ناظم مال پہلی مرتبہ خدمت کرنے کی توفیق مل رہی ہے، ڈیڈ لائنس کو مدنظر رکھنے کی درخواست کرنا چاہتا ہے۔
مہینے کی 5تاریخ تک تمام statements،پیلی رسیدے اور وصول کی گئی رقم نیشنل شعبہ مال تک پہنچائیں۔ ڈیڈلائن گزر جانے پر مہتمم صاحب مال سے ذاتی طور پر وجوہ بیان کرنی ہوں گی۔
ماہانہ statements
Statementآن لائن software.khuddam.de کے ذریعہ ارسال کی جائے گی۔ بطور ناظم مال اور قائد مجلس یہ آپ کی ذمہ داری ہے ہر ماہ کی رسیدیں خاص احتیاط سے آن لائن درج کیں جائیں۔
پیلی رسیدیں
ہر ماہ پیلی رسیدے نیشنل شعبہ مال کو ارسال کریں۔
وصول کی گئی رقم
وصول کی گئی رقم درج ذیل طریق سے جمع کروائی جاسکتی ہے۔
– اگر آپ کے پاس شعبہ مال کا bankcardہے تو اس کے ذریعہ سے رقم جمع کروائیں۔
– Überweisungکے ذریعہ۔ اس طریق کو استعمال کرتے ہوئے Verwendungszweck میں اپنی مجلس کا مکمل نام یاد سے لکھے۔
– رقم جمع کروانے کی یا Überweisungکی رسید پیلی رسیدوں کے ساتھ لازمی بھیجیں تاکہ مہینے کو close کیا جا سکے۔

سال 2019/2020کے بقایاجات

وہ مجلس جن میں گزشتہ سال کے بقایاجات پائے جاتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ انہیں جلد سے جلد مکمل کریں۔ اگر وصولی میں مشکلات پیش آتی ہیں تو ریجنل ناظم صاحب مال اور ریجنل قاید صاحب سے مدد لی جائے۔

شعبہ خدمت خلق

Obdachlosenspeisung / Tafelspende
گزشتہ مہینے کی طرح آپ سے درخواست ہے کہ اس ماہ بھی Obdachlosenspeisung / Tafelspende منعقد کیا جائے ۔ اس کے ذریعہ سے خدام انسانیت کی خدمت کی طرف متوجہ ہوں گے۔ Obdachlosenspeisung / Tafelspende مجلس میں ہر ماہ کم از کم ایک بار منعقد کرنے کی کوشش کریں۔

vaccination میں مدد

جیسا کہ ریفریشر کورس میں اعلان کیا جا چکا ہے آپ سے درخواست ہے کہ آپ کے شہر میں موجود Impfzentrum میں مدد کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔ اس پروگرام کی مزید تفصیلات آپ کو جلد بھجوا دی جائیں گی۔

افراد جماعت کی مدد

جیسا کہ ریفریشر کورس میں اعلان کیا جا چکا ہے آپ سے درخواست ہے کہ آپ کی مجلس میں موجود، بیمار احباب کا پتہ لیں اور ان کو اپنی مدد پیش کریں۔

شعبہ تحریک جدید

جرمنی میں سو مساجد سکیم میں مالی قربانی کے حوالہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 16 جون 2006 کے خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا کہ

’’تو اگر نیک نیتی ہو، اللہ کی رضا حاصل کرنامقصود ہو، اس کے نام کی سر بلندی مقصد ہو، اسلام اور احمدیت کا جھنڈا دنیا میں لہرانا چاہتے ہوں تو کوئی معاشی روکیں اور دوسری ضروریات کے جو بہانے ہیں وہ راہ میں حائل نہیں ہو سکتے۔۔۔۔یہ تو مجموعی حالت ہے۔ لیکن بعض جماعتیں اور مجالس ایسی ہیں جو سست ہیں۔ وہ اپنے جائزے لیں کہ کہاں کہاں کیا کمزوریاں ہیں، کہاں کمیاں ہیں، کہاں نفس کے بہانے ہیں، کہاں بے توجہگی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اگر ان کمزوروں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ بہتر نتائج سامنے آئیں گے‘‘

انشاء اللہ سو مساجد سکیم کے حوالہ سے موٴرخہ 08 جنوری تا 17 جنوری 2021 عشرہ وصولی منایا جا رہا ہے۔ اس سرکلر کے ذریعہ ایک چیک لسٹ اور معلوماتی گرافک آپ کو بجھوایا جا رہا ہے جس کا آپ عشرہ وصولی میں ااستفادہ کر

سکتے ہیں۔ مزید سوالات کی صورت میں آپ سے مرکز سے رابطہ کرنے کی درخواست ہے۔

100moschee@khuddam.de

اس عشرہ وصولی کا مقصد:
• تمام اطفال و خدام بھائیوں کو اس بابرکت تحریک میں شامل کرنا
• مجلس کے سالانہ ٹارگٹ میں سے 30 فیصد وصولی

آپ سے درخواست ہے کہ اپنے خدام میں مالی قربانی کی روح پھونکیں اور خود بھی اس پر عمل کرنے والے ہوں۔ مالی قربانی کے حوالہ سے ذیل میں حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے چند خطبات ہیں۔
06.11.2020 https://bit.ly/380TSAJ
03.01.2020 https://bit.ly/3mfi3Ax
08.11.2019 https://bit.ly/37ghFgG
04.01.2019 https://bit.ly/2KtUfeI
09.11.2018 https://bit.ly/3mmPxNc
05.01.2018 https://bit.ly/3mdNaMI

شعبہ امور طلباء

IASV
IASVکا انتخاب 30 جنوری 2020 کو شام 7:00 Uhr1 webex کے ذریعے ہوگا۔ براہے کرم اپنی مجلس میں موجود تمام IASV ممبران کو مطلع کر دیں۔

ٹیوشن
آپ سے درخواست ہے کہ اپنی مجلس میں ان طلبا کی شناخت کریں جن کو پڑھائی میں مدد کی ضرورت ہے۔تمام ناظمین سے درخواست ہے کہ وہ ان طلباء کی دوران سال مدد کریں۔
مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ طلباء اپنے سوالات ہمیں بھجواسکتے ہیں تاکہ مرکز کی طرف سے ان کی مدد کی جا سکے
www.khuddam.de/schuelerhilfe

جامعہ احمدیہ کا تعارف
امسال بھی شعبہ امور طلباء کے تحت جامعہ احمدیہ جرمنی کا تعارف کروایا جائے گا۔ اس تعارف کے دوران جامعہ احمدیہ کے اساتذہ اور طلباء سے سوال کرنے کا موقع بھی دیا جائے گا۔ پروگرام کی معین تاریخ کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔

شعبہ صنعت وتجارت

شعبہ صنعت و تجارت ایسے خدام کی تلاش میں ہے جو پاکستان سے نئے آنے والے خدام بھائیوں کو جرمن زبان پڑھا سکیں۔ یہ کلاسز online ہونگی۔ ایسےدوست جو اساتذہ کے طور پر مدد کر سکتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ ہم سے st@khuddam.de کے ذریعے رابطہ کریں۔

شعبہ ایڈشنل تربیت

20 تا 31 جنوری کے دوران صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے ساتھ رشتہ ناتہ سے متعلق سیمینارز منعقد ہونگے۔
اس پروگرام کی تفصیلات آپ اپنے ریجنل ایڈیشنل ناظم تربیت سے حاصل کر سکتے ہیں۔

پریس

سال ۲۰۲۰ء اپنے اختتام کو پہنچ رہاہے،اس سال پر نظر دوڑاتے ہوئے ہم ایک بہت انوکھا لیکن واقعات اور برکتوں سے بھرا ہو سال پاتےہیں۔ ہم سب نے مل کر کورونا کے دوران انسانیت کی بھرپور مدد کی ۔ آپ ہر جگہ حاضر تھے ۔
تاکہ ہم مستقبل میں بھی دنیا کو اپنی پیاری تعلیم سے آگاہ کر سکیں یہ بات بہت اہم ہے کہ آپ پہلے سے بھی بڑھ کر شوبہ پریس کو فعال کریں۔اگر آپ چھوٹا سا ہی پروگرام اپنے شہر میں منعقد کر رہے ہیں، آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی مجلس میں معاون قائد برائے پریس کو متوجہ کریں کہ وہ اس پروگرام پر ایک پریس ریلیز ضرور تیار کرے۔
سوالات پر گزارش ہے کہ آپ اس E-Mail اڈریس پر ہم سے رابطہ کریں
presse@ahmadiyyajugend.de