ماہانہ سرکلر ۔ نومبر 2020

شعبہ تربیت

عشرہ صلوٰۃ

انشاءاللہ 22تا 31دسمبر عشرہ صلوٰۃ کا انعقاد ہوگا ۔ عشرہ صلوٰۃ کے دوران خدام کو پنچ وقتہ نماز اور مسجد یا نماز سینٹر میں نماز باجماعت ادا کرنے کی طرف خاص توجہ دلائی جائے۔ اس ضمن میں درج ذیل ہدایات کو مدنظر رکھیں:

  • تمام خدام سے مسلسل رابطہ کیا جائے اور عشرہ صلوٰۃ کی اطلاع دی جائے۔
  • مختلف پروگرامز کے ذریعہ خدام کو نماز باجماعت کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا جائے۔
  • اس کے لئے جماعتی لٹریچر سے مدد حاصل کی جائے۔

علاوہ ازیں نماز تہجد کی طرف بھی توجہ دلائی جائے۔ ماہ دسمبر لمبی رات کی وجہ سے نماز تہجد کی عادت پیدا کرنے کے لئے پورے سال میں بہترین وقت ہے۔ اس ضمن درج ذیل مواد سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے:

خدام Podcast قسط 8۔ نماز تہجد حصہ اول (اردو)

https://www.youtube.com/watch?v=fdZQngiZV0k

خدام Podcast قسط 9۔ نماز تہجد حصہ دوم (اردو)

https://www.youtube.com/watch?v=iu4gLaan-FM

خدام Podcast قسط 10۔ نماز تہجد حصہ سوم (اردو)

https://www.youtube.com/watch?v=A40e44FuwAs

کتاب ذکر الٰہی اردو اور جرمن „تہجد کے لئے اٹھنے کے تیرہ طریق“

Khutba-Gesprächsrunde
مجلس خدام الاحمدیہ کا پروگرام Khutba-Gesprächsrunde ہر ہفتے منعقد ہونا چاہیے۔ اس Khutba-Gesprächsrunde کا بنیادی موضوع یہ ہونا چاہئے کہ ہم اپنے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کو کس طرح اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں؟ موجودہ صورت حال میں Khutba-Gesprächsrundeکا انعقاد آن لائن کیا جائے۔
خدام فورم
خدام فورم آپ کی مجلس کے لئے ایک عمدہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ سے آپ مختلف تربیتی مسائل پر خدام سے بات کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعہ خدام کو نہ صرف تربیتی بلکہ تبلیغی موضوعات کے متعلق آگاہی دی جائے تاکہ ان میں تذکیہ نفس کے ساتھ ساتھ داعی الی اللہ بنے کی بھی صلاحیت پیدا ہو۔ اس پروگرام کی اپنے لوکل مربی سلسلہ کے ساتھ مل کر تیاری کریں ۔ ان کے ساتھ مشورہ کر کے اپنے خدام فورم کے لئے ایک ٹاپک چنیں اور اس موضوع پر خدام کے ساتھ ایک برادرانہ ماحول میں ڈسکشن کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ خدام کو معاشرہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق شرعی احکامات سے بھی آگاہ کریں۔ موجودہ صورت حال میں خدام فورم کا انعقاد آن لائن کیا جائے۔

شعبہ خدمت خلق

Bundesweite Obdachlosenspeisung / Tafelspende

11.12.2020-13.12.2020

امسال بھی Bundesweite Obdachlosenspeisung / Tafelspende  منعقد کیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ سے خدام انسانیت کی خدمت کی طرف متوجہ ہوں گے۔ Obdachlosenspeisung / Tafelspende  مجلس میں ہر ماہ کم از کم ایک بار منعقد کرنے کی کوشش کریں۔ ذیل میں ایک مختصر لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے:

  1. اس بات کو معلوم کروائیں کہ کیا آپ کی مجلس میں یہ پروگرام منعقد ہوسکتا ہے؟
  2. اپنے شہر میں موجود فلاحی اداروں سے رابطہ کریں
  3. فلاحی ادوروں کو ہمارے پروگرام کے پس منظر سے آگاہ کریں
  4. جو کھانے آپ تیار کرسکتے ہیں ، اس سے فلاحی اداروں کو مطلع کریں
  5. اگر آپ کے پاس یہ پروگرام منعقد کرنے کی جگہ نہیں تو آپ فلاحی اداروں کی بھی مدد کر سکتے ہیں
  6. کسی قسم کے سوال کی صورت میں آپ نیشنل شعبہ خدمت خلق سے رابطہ کریں
  7. Obdachlosenspeisung / Tafelspende بقائدگی کے ساتھ منعقد کریں۔ (ہفتہ وار/ ماہ وار)
  8. اس پروگرام کے تمام اخراجات آپ جماعتی Voucher کے ساتھ شعبہ خدمت خلق کو بھیج سکتے ہیں۔ ایک Lunch packet پر 1,50€ خرچ کرنے کی اجازت ہے۔
  9. براہ کرم ہمیں ان شہروں کے نام بھجوائیں جن میں یہ پروگرام منعقد ہو رہے ہیں، تاکہ ہم آپ کو ایک press release بھجوا سکیں۔
  10. اس پروگرام کی اچھی تصاویر لیکر ہمیں بھجوائیں تاکہ ہم ان تصاویر کو مختلف مواقع پر استعمال کر سکیں۔ تصویر لینے سے قبل تمام احباب کی اجازت ضرور لیں۔
  11. مزید تفصیلات آپ کو ایک Sonderrundschreiben میں بھجوائی جا چکی ہیں۔

اس بات کا تجربہ کیا گیا ہے کہ خدام کے ساتھ مل کر فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے کے بعدlunch packet تیار کرنا ایک بہت کامیاب طریقہ ہے۔

 

براہ کرم اس پروگرام کو فوری طور پر شروع کریں ، بہت سارے  ایسےلوگ  ہیں  ، جن کو  اس موسم میں ہماری مدد کی ضرورت ہے۔ براہ کرم ہمیشہ یاد رکھیں کہ ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہمارے دین کا ایک بہت اہم حصہ ہے ۔ خاص طور پر  بڑے شہروں میں یہ پروگرام فوری طور پر شروع کیا جا سکتا ہے۔

شعبہ اعتماد

ماہانہ اجلاس و عاملہ میٹنگ

تمام مجالس میں ہر ماہ اجلاس اور عاملہ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔ یہ دونوں پروگرام ہر مجلس کی بنیاد ہیں اور مجلس کی سرگرمیوں کی بنیاد ہیں۔ موجودہ صورت حال میں اجلاس و عاملہ میٹنگ اس ماہ آن لائن منعقد ہو گا۔

شعبہ مال

مہم شعبہ مال

اس سرکلر میں آنے والی مال مہم کے پہلے حصہ کے حوالے سے تمام معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ جیسا کہ مجلس شوریٰ پر اعلان کیا جاچکا ہے شعبہ مال کی مہم کو امسال مختلف مہینوں میں تقسیم  کرکے مخصوص اہداف کے ساتھ منعقد کیا جائے گا۔

ہماری اس کوشش کی کامیابی کے لئے اس مہم کا آغاز حضور انور ایدہ اللہ تعالی بنصرہ العزیز کی خدمت میں دعائیہ خط لکھ کر کریں۔

یہ کب ہو گی؟ یہ مہم ان شاءاللہ ماہ دسمبر میں منعقد ہوگی

اس مہم کا پہلا حصہ ان شاءاللہ یکم تا 31دسمبر 2020 کو منعقد ہوگا۔ اس کا جائزہ ماہ دسمبر کی ماہانہ رپورٹ کے ذریعہ لیا جائے گا۔

ہمارے اہداف

ماہ دسمبر کا ہدف یہ ہے کہ ہر مجلس کے کم از کم 25 فیصد خدام مجلس کے چندہ میں شامل ہوں۔ یہ مدنظر رکھا جائے کہ یہ کم از کم ہدف ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہر ماہ ہر خادم سے رابطہ کرکے چندہ کی وصولی کی جائے۔ ایسے خدام سے بھی رابطہ کیا جائے جو کہ کسی وجہ سے نادہند نہ ہونے کے باوجود بجٹ میں شامل نہیں۔

ہم اس مہم پر کس طرح عمل درآمد کریں گے؟

شعبہ مال کی مہم کے متعلق اجلاس میں خدام سے بات کریں۔ اس کے لئے اپنے ناظم مال کو خدام سے براہ راست بات کرنے کا موقع دیں۔ سال کے آغاز میں اس کوشش کا مقصد خدام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے کہ وہ اپنا چندہ سال بھر میں ہر ماہ ادا کریں۔ اس سے نہ صرف خدام کو بلکہ ناظمین مال کو بھی آسانی پیدا ہوگی۔

چندہ کی آن لائن ادائیگی

چندہ ادائیگی آن لائن بھی ممکن ہے۔ اس سہولت سے بھی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔khuddam.de/chanda

جزاک اللہ احسن الجزا

اللہ تعالیٰ کے فصل سے مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی سال 2019/2020 میں سو فیصد چندہ کی وصولی کرنے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ۔

اللہ تعالیٰ تمام قائدین اور ناظمین مال کو اپنی محنت کی بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین۔

امسال اس سے بھی بڑھ کر ہمارا ہدف ہوگا کہ نہ صرف مکمل وصولی کی جائے بلکہ تمام خدام کو چندہ کے بابرکت نظام میں شامل بھی کیا جائے۔ ان شاء اللہ۔

اَلَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ بِالَّیۡلِ وَ النَّہَارِ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً فَلَہُمۡ اَجۡرُہُمۡ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ ۚ وَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا ہُمۡ یَحۡزَنُوۡنَ

وہ لوگ جو اپنے اموال خرچ کرتے ہیں رات کو بھی اور دن کو بھی، چھپ کر بھی اور کھلے عام بھی، تو ان کے لئے ان کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ وہ غم کریں گے۔ (2:275)

شعبہ تعلیم

نماز باترجمہ

„۔۔۔نماز باترجمہ ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے کہ اس کے بغیر عبادت میں کبھی لذت نہیں آسکتی ۔۔۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نماز کا پورا فائدہ بغیر ترجمہ کے حاصل نہیں ہوسکتا۔۔۔پس ہر مسلمان کے لئے ضروری ہےکہ اسے نماز کا ترجمہ آتا ہو ورنہ ہم نماز سے وہ فائدہ ہرگز نہیں اٹھاسکتے۔۔ عربی زبان سے ناواقف ہونے کی وجہ سے نماز کے مفہوم کو نہیں سمجھ سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں میں نماز پڑھنے کے باوجود اتنی روحانیت نہیں ہوتی ۔“(خطبات محمود   28اپریل1939)

ان شاءاللہ مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے تمام عہدیداران  نماز باترجمہ کی دہرائی کریں گے۔ اس ضمن میں Webexسیمینارز کے ذریعہ  چھوٹے گروپس میں نماز باترجمہ سکھائی جائے گی تاکہ اس کے بعد اسے ذاتی طور پر بھی یاد کیا جائے۔ نیشنل عاملہ اور ریجنل قائدین کا نماز باترجمہ کا امتحان KW 52 میں منعقد ہوگا۔

اسی طرح نئے سال کے آغاز میں قائدین مجالس کے ساتھ نماز با ترجمہ سیکھنے کا سیمینار اور امتحان منعقد ہوگا۔

نماز باترجمہ اردو اور جرمنی منسلک ہیں۔Webex سیمینارز میں نماز با ترجمہ سیکھنے کے مزید ذرائع سے آگاہ کیا جائے گا۔

مندرجہ بالا سیمینارز اور امتحان کے علاوہ آپ سے درخواست ہے کہ لوکل مربیان سلسلہ کی مدد سے تمام عہدیداران اور تمام خدام کو نماز باترجمہ سکھائیں۔

شعبہ امور طلباء

طلباء کے کوائف
ماہ نومبر و دسمبر میں امور طلباء کے کام میں بہتری پیدا کرنے کے لئے سال کے آغاز پر تمام طلباء کا ڈیٹا اپڈیٹ کیا جائے گا۔ براہ کرم تمام طلباء کی تجنید کو software میں اپڈیٹ کریں اور اپنے پاس بھی طلباء خدام کی فہرست رکھیں۔ آپ اپنی مجلس میں رہنے والے تمام طلباء سے ذاتی طور پر تعارف بھی حاصل کریں تاکہ شعبہ کے ذریعہ ان کی مدد کی جا سکے۔

موسم سرما کی تعطیلات میں کورس برائے تیاری Abitur
2020/2021 کی موسم سرما کی تعطیلات میں خدام کے لئے ایک کورس برائے تیاری Abitur کروایا جا رہا ہے۔
آن لائن رجسٹریشن 20.12.2020 تک مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ کروائی جا سکتی ہے: https://khuddam.de/abiturvorbereitungskurs/

پروگرام کی تاریخ:

• 28.12.2020 – 03.01.2021

• آن لائن رجسٹریشن 20.12.2020تک

مقام:

مقام: اس کورس کا انعقاد امسال آن لائن کیا جائے گا۔ اس کا لنک رجسٹریشن کے بعد ارسال کیا جائے گا۔

شعبہ صنعت وتجارت

خدام شاپ

مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی آن لائن شاپ shop.khuddam.de پر نئی کولکشن اور نئی الیس اللہ کی انگوٹھیاں دستیاب ہیں۔ براہ مہربانی درج ذیل فلائر خدام تک پہنچائیں۔

شعبہ تجنید

مجلس خدام الاحمدیہ کے نئے سال کے موقعہ پر تقریبًا 450 نئے خدام تنظیم میں شامل ہوئے ہیں۔ الحمد للہ۔

ہر سال کی طرح نئے خدام کو ریجنل  پروگرام میں خیرمقدم کیا جائے گا۔ امسال یہ پروگرام موجودہ صورت حال کی وجہ سے صرف آن لائن منعقد ہو گا۔ ان شاء اللہ۔

براہ کرم امسال کے Willkommensprogramm کو  ماہ دسمبر میں منعقد کریں۔ اس پروگرام کی تمام تفصیلات اس سرکلر میں موجود ہیں۔

 آپ سے درخواست ہے کہ شعبہ تجنید کو جلد از جلد پروگرام کی تاریخ سے مطلع کریں۔ اسی طرح کسی بھی سوال پر آپ شعبہ تجنید سے   tajneed@khuddam.de     کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

شعبہ تحریک جدید

„اور ان لوگوں کی مثال جو اپنے اموال اللہ کی رضا چاہتے ہوئے اور اپنے نفوس میں سے بعض کوثبات دینے کے لئے خرچ کرتے ہیں، ایسے باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو اور اُسے تیز بارش پہنچے تو وہ بڑھ چڑھ کر اپنا پھل لائے، اور اگر اسے تیز بارش نہ پہنچے تو شبنم ہی بہت ہو۔ اور اللہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔“ [2:266]

اس سال کے آخری مہینے کا آغاز ہو چکا ہے جو کہ بابرکت تحریک وقف جدید کا بھی آخری مہینہ ہے۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ صدرصاحب جماعت  اور سیکرٹری صاحب وقف جدید کے ساتھ مل کر تمام خدام اور اطفال کو اس بابرکت تحریک میں شامل کریں۔   مندرجہ ذیل اہداف کو مدنظر رکھیں۔

تمام خدام اور اطفال کو وقف جدید کے مقاصد سے آگاہ کریں۔

تمام خدام اور اطفال کو وقف جدید میں شامل کیا جائے۔

اطفال کو بطور ننھے مجاہد 25 یورو کی ادائیگی کی تلقین کی جائے۔

حضور انور  ایدہ اللہ تعالیٰ  بنصرہ العزیز  کے درج ذیل  خطبات کو جرمن سب ٹائٹلز کے ساتھ سنیں اور استعمال کریں۔

خطبہ جمعہ 3 جنوری 2020             https://bit.ly/2ILRHZi

خطبہ جمعہ 4 جنوری 2019             https://bit.ly/2mIRt9Y
خطبہ جمعہ 5 جنوری 2018             https://bit.ly/2mFrMat
خطبہ جمعہ 6 جنوری 2017             https://bit.ly/2oetgsL