ماہانہ سرکلر ۔ ستمبر2020

مجلس شوریٰ 2020ء

مجلس شوریٰ

مجلس شوریٰ 2020ء مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا انعقاد ماہ اکتوبر 2020ء میں ہوگا۔ حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے جگہ کی تلاش کی جارہی ہے۔ شوریٰ کا انعقاد ایک روزہ ہوگا۔ تاریخ مقرر ہونے پر اعلان کردیا جائے گا۔
حضور اقدس ایدہ اللہ تعالیٰ کی منظوری سے احتیاطی تدابیر کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف قائدین مجلس شوریٰ کے ممبر ہونگے۔ لہذا امسال مجلس شوریٰ کے نمائندگان کا انتخاب نہیں ہوگا۔

تجاویز مجلس شوریٰ

تمام مجالس سے درخواست ہے کہ 18ستمبر2020ء تک مجلس شوریٰ کے لئے اپنی تجاویز ارسال کردیں۔
تجویز ارسال کرنے کا طریق درج ذیل ہے:
1. خادم اپنی تجویز اپنے قائد مجلس کے سامنے رکھے۔
2. قائد مجلس اس تجویز کو اپنی مجلس کے اجلاس عام (تمام خدام کے ساتھ نشست) میں پیش کرے۔
3. اگر خدام کی کثرت تجویز کے حق میں ہو تو یہ تجویز بھیجی جاسکتی ہے۔
4. مندرجہ بالا تاریخ تک تجویز شعبہ اعتماد کو بذریعہ ای میل aitmad@khuddam.de یا بذریعہ خط ارسال کی جاسکتی ہے۔

علمی ریلی

ریجنل علمی ریلی

26/27ستمبر اور اسی طرح 3/4اکتوبر ریجنل سطح پر علمی ریلی کا آن لائن انعقاد ہوگا۔ اس کے متعلق مزید معلومات اور اپنے ریجن کی معین تاریخ سے ریجنل انتظامیہ آگاہ کرے گی۔
مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ آپ امسال کا تعلیمی نصاب حاصل کر سکتے ہیں۔

درخواست ہے کہ براہ کرم اس پروگرام کی اطلاع تمام خدام تک ضرور پہنچائیں اور مقابلہ جات میں شمولیت کی ترغیب دلائیں۔

نیشنل علمی ریلی

نیشنل علمی ریلی ان شاء اللہ تعالیٰ 10/11 اکتوبر کو آن لائن منعقد ہو گی۔

شعبہ اعتماد

اجلاس اور عاملہ میٹنگ

جیسا کہ اطلاع دی جا چکی ہے،مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا ماہانہ اجلاس اور عاملہ میٹنگ کا انعقاد حفاظتی اور حفظان صحت کے اقدامات کی پابندی کرتے ہوئے اب مساجد اور نماز سینٹر میں اور اسی طرح باہر ممکن ہے۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم ماہ ستمبر میں ماہانہ اجلاس اور عاملہ میٹنگ کا انقعاد منسلکہ حفاظتی اور حفظان صحت کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں۔ علاوہ ازیں گزارش ہے کہ اپنے صوبہ میں لاگو پابندیوں اور قوانین کی بھی پابندی کریں۔

اجلاس نصاب

اس سرکلر کے ساتھ ماہ ستمبر کا اجلاس نصاب منسلک ہے۔

شعبہ تربیت

خدام فورم

خدام فورم آپ کی مجلس کے لئے ایک عمدہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ سے آپ مختلف تربیتی مسائل پر خدام سے بات کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی اپنے لوکل مربی سلسلہ کے ساتھ مل کر تیاری کریں ۔ ان کے ساتھ مشورہ کر کے اپنے خدام فورم کے لئے ایک ٹاپک چنیں اور اس موضوع پر خدام کے ساتھ ایک برادرانہ ماحول میں ڈسکشن کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ خدام کو معاشرہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق شرعی احکامات سے بھی اگاہ کریں۔

Khutba-Gesprächsrunde

مجلس خدام الاحمدیہ کا پروگرام Khutba-Gesprächsrunde ہر ہفتے منعقد ہونا چاہیے۔ یہ پروگرام حضور انور کے خطبہ جمعہ کے بعد کم ازکم بدھ والے دن تک منعقد ہوجانا چاہئے۔اس Khutba-Gesprächsrunde کا بنیای موضوع یہ ہونا چاہئے کہ ہم اپنے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کو کس طرح اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں؟

Väternetzwerk (مجالس کی سطح پر)

Väternetzwerk ریجنز میں قائم کرنے کے بعد یہ بات ضروری ہے کہ ہم خدام والد صاحبان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں۔ اس کے متعلق آپ کو اگلے دنوں میں انشاءاللہ تعالیٰ ایک لائحہ عمل فراہم کیا جائے گا۔ براہ کرم اس پروگرام کو ماہانہ اجلاس سے الگ منعقد کریں۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس پروگرام کا وقت و تاریخ مقرر کر کے اپنے ریجنل ناظم صاحب تربیت کو اطلاع کریں۔

شعبہ تعلیم

مطالعہ کتب

امسال مطالعہ کتب کے پروگرام کے تحت حضرت مسیح موعود ؑ کی تصنیف لطیف „نشان آسمانی“ مطالعہ کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ اردو زبان میں اس کتاب کے ۵۵ صفحات ہیں، یعنی اس کتاب کا مطالعہ کم وقت میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ براہ کرم تمام خدام کو اس سے مطلع فرمائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام خدام اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ یہ کتاب خریدی بھی جا ساکتی ہے اور آپ اس کتاب کو دونوں زبانوں میں مفت download بھی کر سکتے ہیں۔ اسی طرح www.alislam.org پر اس کتاب کی اردو audio موجود ہے۔

Lesezirkel

براہ مہربانی حفاظتی تدابیر کو مد نظر رکھتے ہوئے Lesezirkel کو اپنی مجلس میں جاری کریں۔ کوشش کریں کہ Lesezirkel کا انعقاد مسجد یا نماز سینٹر میں ہو۔ اگر آپ کے پاس مسجد یا نماز سینٹر کی سہولت میسر نہیں ہے تو Lesezirkel کو آنلائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ بھی کروا سکتے ہیں۔

قرآن کلاس

کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ خدا م بھائی قرآن کلاس میں حصہ لیں اور اس سے استفادہ کریں۔

کوئز

جیسا کہ پہلے اعلان کیا جا چکا ہے ان شاء اللہ تعالیٰ تمام خدام بھائیوں کے لئے ہر ماہ ایک آنلائن کوئز تیار کیا جائےگا، جو کہ مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ دستیاب ہو گا:

مجلس خدام الاحمدیہ کا ماہانہ کوئز بہت دلچسپ بنایا گیا ہے۔ اس کے ذریعہ آپ اپنے علم کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اس میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اس لنک کو تمام خدام بھائیوں تک ضرور پہنچائیں۔

مجلس انصار سلطان القلم

خدا تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار سلطان القلم کو ایک نئے YouTube-Format جاری کرنے کی توفیق ملی ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اگلے ہفتوں میں اسلام احمدیت سے متعلق متعدد ویڈیوز upload کی جائیں گی۔ اکثر ویڈیوز کا تعلق حالات حاضرہ سے بھی ہو گا۔

آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم Muslimische Feder کے YouTube چینل کو سبسکرائب کریں اور خدام تک ضرور پہنچائیں۔ Muslimische Feder کا YouTube چینل درج ذیل ہے:
https://www.youtube.com/channel/UCYi34TWu93IzdNXUC_UL7hg

اگر آپ کے پاس کوئی مشورہ یا تجویز ہے تو براہ کرم masq@khuddam.de کے ذریعہ ہم سے رابطہ کریں۔

مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ آپ ہماری ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں:

</p> <h5>Die USA am Rande eines Bürgerkriegs? I Warnung des Kalifen des Islam</h5> <p>

</p> <h5>COVID-19: Reflektion über #Islam und #Hygiene</h5> <p>

شعبہ مال

جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ ماہ اگست میں مال کمپین کا آغاز ہوچکا ہے اور ان شاءاللہ آئندہ ہفتوں میں بھی مال کمپین کا کام جاری رہے گا۔ آئندہ ہفتوں کے لئے درج ذیل ٹارگٹ ہے۔

وصولی

خدام کی شمولیت

Follow up
·       خدام  اور اطفال سے رابطہ کیا جائے۔

·       ان خدام پر خاص توجہ کی جائے جو بقایادار ہیں یا جنہیں ابھی بلکل شامل نہیں کیا گیا۔

·       ملاقات کا وقت طے کریں۔

·       مجلس عاملہ بھر پور تعاون کرے۔

·       خدام سے ذاتی طور پر ملیں۔

ماہانہ پروگرام سے فائدہ اٹھائیں جیسا کہ ماہانہ اجلاس وغیرہ۔

·       آن لائن سسٹم سے بھی فائدہ اٹھائیں۔

·       ایسے خدام پر بھی غور کریں جو نادہندہ گار  ہیں۔

 

·       اگلے ماہ کے لئے  بھی ملاقات کا وقت طے کریں۔

·       مال کمپین کے دوران جو مشکلات پیش آئی ہیں ان کے متعلق گفتگو کی جائے۔

·       Statements بنائیں ۔

 

بجٹ اپ ڈیٹ

جن مجالس نے اب تک 2020/2021کا بجٹ softwareمیں درج نہیں کیا ان سے درخواست ہے کہ اپنی مجلس کا 2020/2021کا بجٹ مؤرخہ 10ستمبر 2020ء تک softwareمیں درج کریں۔

شعبہ امور طلباء

سٹوڈنٹ کونسلنگ: جامعہ احمدیہ جرمنی کی تدریس

شعبہ امور طلباء کے تحت ان شاء اللہ تعالیٰ 26.09.2020 کو شام 18:30 بجے ایک آنلائن پروگرام منعقد ہوگا جس میں جامعہ احمدیہ جرمنی کا تعارف کروایا جائے گا۔ اس پروگرام کے دوران جامعہ احمدیہ جرمنی کا Virtual-Tour کروایا جائے گا، آپ کو جامعہ احمدیہ کی تدریس، ٹائم ٹیبل اور روزانہ کی روٹین سے بھی متعارف کروایا جائے گا۔ اساتذہ و طلباء سے سوالات کرنے کا موقعہ بھی دیا جائے گا۔ مزید معلومات آپ www.khuddam.de/ut سے حاصل کر سکتے ہیں۔
آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم اس پروگرام کی معلومات تمام واقفین نو بچوں اور ایسے خدام تک ضرور پہنچائیں جو عنقریب سکول سے فارغ ہونے والے ہیں۔

شعبہ تبلیغ

تبلیغ کوچنگ

س سرکلر کے ذریعہ آپ کو تبلیغ کوچنگ 2020کی دعوت دی جاتی ہے۔
اپنی مجلس میں سے تبلیغ میں دلچسپی رکھنے والے خدام کو اس پروگرام کی طرف توجہ دلائیں تاکہ یہ خدام تبلیغ کوچنگ سے فائدہ حاصل کر سکے۔ رجسٹریشن tabligh.khuddam.de .کے ذریعہ ہوگی۔ مزید معلومات درج ذیل لنک کے ذریعہ حاصل کریں۔
tabligh.khuddam.de/tabligh-coaching