ماہانہ سرکلر ۔ نومبر 2020

شعبہ تربیت

نماز تہجد بموقع سال نو

مجلس خدام الاحمدیہ کے نئے سال کے آغاز میں برکتیں سمیٹنے اور دعاؤں کے ساتھ اس کا آغاز کرنے کے لئے ہر سال کی طرح امسال بھی تمام مجالس میں نماز تہجد ادا کی جائے گی۔ براہِ مہربانی یکم نومبرکو اجتماعی نماز تہجد کا انعقاد اپنی مجلس میں کریں اور حفظان صحت کے اقدامات کو مدنظر رکھیں۔ جیسا کہ ریجن کے ذریعہ آپ کو مطلع کیا جا چکا ہے کہ اگر نماز تہجد کی ادائیگی کے لئے جگہ موجود نہیں ہے تو کسی ہال کا انتظام کرنے کی کوشش کی جائے۔

خدام فورم

خدام فورم آپ کی مجلس کے لئے ایک عمدہ پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ سے آپ مختلف تربیتی مسائل پر خدام سے بات کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی اپنے لوکل مربی سلسلہ کے ساتھ مل کر تیاری کریں ۔ ان کے ساتھ مشورہ کر کے اپنے خدام فورم کے لئے ایک ٹاپک چنیں اور اس موضوع پر خدام کے ساتھ ایک برادرانہ ماحول میں ڈسکشن کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ خدام کو معاشرہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق شرعی احکامات سے بھی اگاہ کریں۔

Khutba-Gesprächsrunde

مجلس خدام الاحمدیہ کا پروگرام Khutba-Gesprächsrunde ہر ہفتے منعقد ہونا چاہیے۔ یہ پروگرام حضور انور کے خطبہ جمعہ کے بعد کم ازکم بدھ والے دن تک منعقد ہوجانا چاہئے۔اس Khutba-Gesprächsrunde کا بنیای موضوع یہ ہونا چاہئے کہ ہم اپنے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کو کس طرح اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں؟

شعبہ اعتماد

مجلس عاملہ کی منظوری

تمام قائدین مجالس کو اپنی نئی مجلس عاملہ25اکتوبر 2020 تک تشکیل دے کر Software MKAD کے ذریعہ ارسال کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ جن قائدین نے ابھی تک اپنی مجلس عاملہ منظوری کے لئےنہیں بھیجی ان سے درخواست ہے کہ جلداز جلد اپنی مجلس عاملہ کو تشکیل دے کر ارسال کر دیں۔

اجلاسات کی تواریخ

تمام قائدین مجالس سے درخواست ہے کہ 10نومبر تک آئندہ 3 ماہ کےاجلاسات کی تواریخ طے کرکے اپنے ریجنل معتمد تک پہنچائیں ۔ ان تواریخ کو مجلس عاملہ سے مشورہ کرکے طے کیا جائے۔

انتخابات زعیم حلقہ
گزشتہ سرکلر میں انتخاب زعیم حلقہ برائے سال 2021/2020 کے لئے فارم اورقواعد وضوابط بھیجے جا چکے ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ سرکلر میں مطلع کیا گیا تھا، اگر آپ کی مجلس حلقہ جات پر مشتمل ہے تو قواعد کے مطابق 10اکتوبر اور 10 نومبر 2020ء کے دوران آپ کی مجلس کے تمام حلقہ جات میں زعیم کا انتخاب کروانا لازمی ہے۔ انتخابات کے لئے قواعد وضوابط منسلک ہیں۔ یہ قواعد انتخاب سے قبل بڑھ کر سنائے جانے لازمی ہیں۔ اسی طرح انتخاب زعیم حلقہ برائے سال 2021/2020 کے لئے فارم اس سرکلر سے ساتھ منسلک ہے۔

 

شعبہ مال

ماہ نومبر جوکہ ہمارے تنظیمی سال 2020/2021کا پہلا مہینہ ہے، میں ہم ان شاء اللہ تعالیٰ مختلف ٹارگٹس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ اس سرکلر میں آپ کو ماہ نومبر کا پروگرام بھجوایا جا رہا ہے۔
• 5 نومبر 2020
گزشتہ سال کی آپ کے پاس موجود رقم، statements اور پیلی رسیدیں ارسال کی جائیں
• 1 تا 30 نومبر 2020
کوشش کی جائے کہ ماہ نومبر میں کم از کم10% چندہ کی وصولی ہو اور کم از کم 25% خدام چندہ ادا کریں۔
• گزشتہ سال کے بقایاجات
گزشتہ سال کے بقایاجات کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ ہماری یہ کوشش ہونی چاہیئے کہ ہم بقایاجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ وصولی کریں۔ کوشش کی جائے کہ بقایاداروں کے بقائے میں اضافہ نہ ہو اور سال کے آخر میں جاکر ان پر دوبارہ بوجھ نہ بنے۔
• 5 دسمبر 2020
آپ کے پاس موجود رقم، تمام statements اور تمام پیلی رسیدیں ارسال کریں
اسی طرح تمام خدام کو مجلس خدام الاحمدیہ کے آن لائن چندہ سسٹم کے بارہ میں مطلع کیا جائے۔

شعبہ صحت جسمانی

یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہم احمدی مسلمان ہیں اور حضرت مسیح موعودؑ نے ہم پر قرآن کریم کی تعلیمات کو واضح کیا ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ نے جو جسم اور روح کا تعلق بیان کیا ہے وہ ہمارے کام کے لئے ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ بطور ناظمین صحت جسمانی ہماری ذمہ داری ہے کہ جسم کو مضبوط بنایا جائے تاکہ روح اس میں ترقی کر سکے۔
“یہ تو ظاہر ہے کہ ہماری روح کی عمدہ صحت جسم پر موقوف ہے۔” ) روحانی خزائن جلد ۱۰ ص ۴۰۴)
“کیا ہر روز ہمیں تجربہ نہیں سمجھاتا کہ روح کی صحت کے لئے جسم کی صحت ضروری ہے۔” ) روحانی خزائن جلد ۱۰ ص ۴۰۴)

ماہ نومبر کے ٹاسک:
1. حضرت مسیح موعود ؑ کے مندرجہ بالا اقتباسات تمام خادم تک پہنچائیں اور ان کی درج ذیل Sport activities میں حوصلہ افزائی کریں۔
2. دوڑنا، سائیکل چلانا، فجر کی نماز کے بعد سیر کرنا
3. Strava پروموشن: Strava (ایک سپورٹس ایپ) پر سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا جائے۔ اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ آپ AhmadiyyaJugend گروپ میں شامل ہوں۔ (https://www.strava.com/clubs/ahmadiyyajugend)
4. کسی اور مجلس کے ساتھ دوستانہ میچ (اگر آپ کے شہر میں کورونا کے اقدامات اس کی اجازت دیتے ہیں)

مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا آن لائن اسپورٹس کلب

1- اپنے اسمارٹ فون پر Stravaایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

2- اپنے ای میل اڈریس کے ساتھ رجسٹریشن کریں۔

3- کلب میں شامل ہونے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں۔ https://www.strava.com/clubs/ahmadiyyajugend

4- منتظم جلد ہی آپ کی تصدیق کردے گا۔

5- جیسے ہی آپ کی تصدیق ہو جائے گی ، آپ “ریکارڈ” پر کلک کرکے اپنی سرگرمیاں شیئر کر سکتے ہیں اور سائیکل چلانا شروع کرسکتے ہیں۔

یا “فیڈ” کے تحت اوپر کونے میں موجود “+” پر کلک کریں اور اپنی سائیکل ٹور کا خود اندراج کریں۔

6- اب آپ کلب میں اپنی سرگرمیاں نیز پورے جرمنی کے خدام کی سرگرمیاں دیکھ سکتے ہیں اور ان کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

شعبہ تعلیم

مطالعہ کتب

امسال مطالعہ کتب کے پروگرام کے تحت حضرت مسیح موعود ؑ کی تصنیف لطیف “نشان آسمانی” مطالعہ کیلئے مقرر کی گئی ہے۔ اردو زبان میں اس کتاب کے ۵۵ صفحات ہیں، یعنی اس کتاب کا مطالعہ کم وقت میں بھی کیا جا سکتا ہے۔ براہ کرم تمام خدام کو اس سے مطلع فرمائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام خدام اس کتاب کا مطالعہ ضرور کریں۔ یہ کتاب خریدی بھی جا ساکتی ہے اور آپ اس کتاب کو دونوں زبانوں میں مفت download بھی کر سکتے ہیں۔ اسی طرح www.alislam.org پر اس کتاب کی اردو audio موجود ہے۔

نماز پروجیکٹ
جن خدام نے ابھی نماز با ترجمہ مکمل طور پر نہیں یاد کی انہیں ماہ نومبر میں دوبارہ اس طرف توجہ دلائیں۔ ذاتی طور پر یا گروپس کی شکل میں نماز با ترجمہ یاد کرنے کی یاددہانی کروائیں۔

قرآن کلاس
تمام خدام کو اپنی مجلس میں منعقد ہونے والی قرآن کلاس میں شامل کرنے کی کوشش کریں ۔

کوئز
www.khuddam.de/quiz
درج ذیل مجالس میں سے خدام کی اکثریت نے کوئز میں حصہ لیا ہے۔(ماہ ستمبر)

اردو کوئز
1. Gießen
2. Viersen
3. Augsburg

جرمن کوئز
1. Neuwied und Koblenz
2. Frankenberg
3. Gießen

شعبہ امور طلباء

طلباء کے کوائف
ماہ نومبر و دسمبر میں امور طلباء کے کام میں بہتری پیدا کرنے کے لئے سال کے آغاز پر تمام طلباء کا ڈیٹا اپڈیٹ کیا جائے گا۔ براہ کرم تمام طلباء کی تجنید کو software میں اپڈیٹ کریں اور اپنے پاس بھی طلباء خدام کی فہرست رکھیں۔ آپ اپنی مجلس میں رہنے والے تمام طلباء سے ذاتی طور پر تعارف بھی حاصل کریں تاکہ شعبہ کے ذریعہ ان کی مدد کی جا سکے۔

موسم سرما کی تعطیلات میں کورس برائے تیاری Abitur
2020/2021 کی موسم سرما کی تعطیلات میں خدام کے لئے ایک کورس برائے تیاری Abitur کروایا جا رہا ہے۔
آن لائن رجسٹریشن 20.12.2020 تک مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ کروائی جا سکتی ہے:

Online Anmeldung für den Abiturvorbereitungskurs



پروگرام کی تاریخ:

• 28.12.2020 – 03.01.2021

• آن لائن رجسٹریشن 20.12.2020تک

مقام:

BWHW Zentrum in Offenbach (Berliner Str. 206, Offenbach am Main)