2021 ماہانہ سرکلر ۔ فروری

شعبہ اعتماد

عاملہ میٹنگ

اپنی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں اس ماہ منعقد ہونے والے تمام پروگرامز کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی حاضری کو بہتر کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی جائے خاص طور پر ماہانہ اجلاس کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی جائے۔ اسی طرح یہ سرکلر اپنی مجلس عاملہ کو ارسال کریں اور عاملہ میٹنگ میں اس سرکلر پر عمل درآمد کا پلان بنائیں۔

 

اجلاسات

ما ہانہ اجلاس کے معیار کو بڑھانے کی طرف خاص توجہ دیں۔ عاملہ میٹنگ میں ماہانہ اجلاس کے متعلق تفصیل سے گفتگو کی جائے اور بروقت خدام کو مطلع کیا جائے۔ ماہانہ اجلاس کے معیار کو بڑھانے کے لئے نیشنل شعبے کی طرف سے دیا گئے اجلاس نصاب سے فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کی مجلس میں Vergebung کے عنوان سے بھجاوایا گیا نصاب ابھی منعقد نہیں ہوا تو آپ سے درخواست ہے کہ ماہ فروری میں اس نصاب کو استعمال کیا جائے۔حاضری کو بڑھانے کے لئے ذاتی رابطوں کی طرف خاص توجہ دیں۔

 

ماہانہ رپورٹ

براہ کرم اپنی ماہانہ رپورٹ کو مکمل پر کر کے 10 تاریخ تک بھجوایا کریں۔ اسی طرح اگر آپ کی گزشتہ ماہ کی رپورٹ ابھجوائی نہیں گئی تو براہ کرم ان کو بھی 10 تاریخ تک software کے ذریعہ بھجوا دیں۔

شعبہ جائداد

تمام قائدین مجلس سےدرخواست ہےکہ وہ اپنی مجلس میں موجود مجلس خدام الاحمدیہ کی جائداد کی کی فہرست تیار کریں۔ براہ کرم یہ فہرست 15 فروری تک jaidad@khuddam.de پر بھیجیں۔


شعبہ تربیت

خدام فورم

خدام فورم ایک ایسی پلیٹ فارم ہے   کہ جس  پر  سب ضروری تبلیغی و  تربیتی عناوین پر   خدام کے ساتھ مل کر بات  کی جاسکتی ہے۔ اس  کے لئے قائدین مجالس   ، ناظم تبلیغ و  تربیت  کے ساتھ مل کر    اس بارہ میں بات کریں کہ خدام بھائیوں  کی کونسی مشکلات  ہیں کہ جن کا  ان کو   روزمرہ کی زندگی میں سامنا  کرنا  پڑتا  ہے  اور ان کا  حل لوکل مربی سلسلہ  کے ساتھ مل کر   اس فورم میں   بات چیت  کی جائے۔

ماہ فروری میں „حضرت مصلح موعودؓ کی مجلس خدام الاحمدیہ کی بنیاد رکھنے کا مقصد“ کے عنوان سے ایک خدام فورم منعقد کیا جائے۔ اس پروگرام کے لئے آپ کو جلد مواد بھجوایا جائے گا۔ انشاءاللہ

Väternetzwerk

ماہ جنوری میں ہم نے Väternetzwerk کے سلسلہ میں  پروگرام منعقد کئے۔اگر   آپ کی مجلس میں ماہ جنوری میں یہ پروگرام  منعقد نہیں  ہو سکے تو ماہ فروری میں آپ یہ پروگرام اپنی مجلس میں منعقد کرنے کی کوشش  کریں اور  والد  صاحبان کو  اس میں دعوت  دیں۔ اس کی prasentation آپ کو بھیجی جا چکی ہے۔

جلسہ یوم مصلح موعودؓ

جلسہ یوم مصلح موعودؓ انشاءاللہ  ماہ فروری میں لوکل سطح پر   ہو گا ۔ اس سلسلہ میں اپنے مقامی صدر جماعت یا  لوکل امیر  سے تعاون  کریں اور جلسہ کی تاریخ بروقت خدام تک پہنچائیں اور  اس  بات کو یقینی بنائیں کہ خدام اس  بابرکت  پروگرا م میں  حصہ  لیں۔

عشرہ صلوٰۃ

انشاءاللہ  19 تا 28 فروری 2021 عشرہ صلوٰۃ منایا جا رہا ہے۔ اس عشرہ میں خدام بھائیوں کو  پنجوقتہ نماز   کی برکت اور   باجماعت نماز ادا کرنے کی برکت  کے بارہ میں بتایا   جائے۔

نماز تہجد کی طرف بھی توجہ دلائی جانی چاہئےعشرہ صلوۃ میں خدام کو  نماز  تہجد کے لئے بھی Motivate کرنے کی کوشش  کریں۔

عشرہ صلوٰۃ اور موجودہ lockdown

براہ کرم موجودہ قوانین کو مد نظر رکھیں۔ اس وقت مساجد اور نماز سینٹرز میں 10 افراد کی اجازت ہے۔ اس بارہ میں اپنے صدر جماعت سے تعاون کریں اور Ordnungsamt سے مزید افراد کے لئے اجازت لینے کی کوشش کریں۔ براہ کرمOrdnungsamt کے ہدایات پر عمل بھی کریں۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےU.K. کے مربیان سلسلہ کی ایک میٹنگ میں فرمایا:„پوری طرح قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے جو maximum فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اٹھانا چاہئے۔“ براہ کرم اس ضمن میں اپنے صدر جماعت کے ساتھ تعاون کریں  اور اس بات کو یقینی بنائیں کے تمام  Hygienemaßnahmen کی پابندی کی جائے۔

عملی اصلاح

حضور انور  کے ارشاد کے مطابق مجلس  خدام الاحمدیہ  کے   عہدیداران   اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کریں۔ اس ضمن میں امسال بھی سوالات Google-Froms کی شکل میں  بھیجے جائیں گے۔ لنک نیشنل شعبہ  کی طرف سے بھیجا  جائے گا اور  ناظمین تربیت کی یہ ذمہ داری ہو گی کہ  ہر  عامل ممبر  سے اس  لنک کو   پُر  کروائیں ۔ جرمنی بھر  میں ابھی تک صرف  40 سے 50 فیصد  عاملہ ممبران  اس کو  پُر  کر رہے ہیں  ۔

عاملہ ممبران سے عملی اصلاح کے بارہ میں  مہینے میں کم از  کم دو بار  بات  کرنے کی کوشش کریں۔ ریجن اور  مجلس کی سطح پر عملی اصلاح  کے گروپ بنائے جائیں جو  کہ ایک دوسرے کی مدد کریں۔    ایک گروپ ناظم تربیت   اور باقی نائب قائدین  کے ذریعہ چلائے جا سکتے ہیں۔  یہ گروپ لیڈر   خدام بھائیوں کی    عملی اصلاح  میں مدد  کر سکتے ہیں اور   گروپ میں پروگرامز  منعقد کروا  سکتے ہیں۔


شعبہ تعلیم

نماز باترجمہ

شعبہ تعلیم میں نماز باترجمہ کا پروگرام ابھی بھی جاری ہے ۔ جہاں پچھلے مہینوں میں  متعدد   عہدیداران  نے نماز   باترجمہ سیکھی وہاں ماہ فروری میں   کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ  خدام بھائی نماز  باترجمہ کو   یاد کریں ۔

اس کے لئے مندرجہ ذیل کوششیں کی جاسکتی ہیں۔

  • جس خادم کو نماز باترجمہ آتی ہے اس کی ڈیوتی لگائیں کہ  وہ ایک اور  خادم جس  کو  نماز باترجمہ نہیں آتی،  اس کو سکھائے۔  اس  طرح ایک خادم دوسرے خادم کی مدد  کرے گا اور  motivation کو کم نہیں ہو نے دے گا  ۔
  • ایسے خدام کا گروپ بنایا  جائے جن کو   نماز  با ترجمہ نہیں آتی۔ اس  گروپ کا  مقصد   یہ ہو گا   کہ   نماز باترجمہ  سیکھی جائے ۔

 

اس سلسلہ میں مربی سلسلہ یا   کسی خادم  جس کو  نماز باترجمہ آتا  ہے  آنلائن کلاس  بھی منعقد کی جاسکتی ہے ۔ گروپ ناظم تعلیم اور  قائد مجلس  کے تحت   چلائے جائیں۔

شعبہ تعلیم نماز باترجمہ Online-learning-tool بھی فراہم کر رہا ہے جس کے ذریعہ نماز باترجمہ سیکھی جا سکتی ہے ۔

کوئز

شعبہ تعلیم   کی طرف  سے  دو کوئزباقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں ۔

  • شعبہ تعلیم کا ماہانہ کوئز (دینی معلومات )
  • ہفتہ وار خطبات امام کوئز

خطبات امام گوئز میں پوزیشن حاصل کرنے والے خدام کو انعام بھی دیا جائے گا۔

دونوں ہی اردو  اور  جرمن زبا ن میں میسر  ہوتے ہیں  اور   مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ  سے  رسائی کی جا سکتی ہے۔

www.khuddam.de/quiz

برائے مہربانی تمام خدام بھائیوں تک  یہ لنک بھیجیں  تاکہ وہ بھی کھیل ہی کھیل میں  علم حاصل کر سکیں۔


شعبہ تبلیغ

ماہ فروری میں ہر مجلس سے درخواست ہے کہ وہ  ایک online Cafeegepräch منعقد کریں۔ اس پروگرام میں غیر از جماعت احباب کو webex کے ذریعہ دعوت دیں۔ اس پروگرام کا عنوان Islam & Coffee ہو گا۔

براہ کرم مندرجہ ذیل نکات کو مد نظر رکھیں

  • شاملین گھر سے کافی ،چائے اور کیک کے ساتھ پروگرام میں شامل ہونگے
  • گفتگو ایک relaxed ماحول میں ہو
  • گفتگو کے ٹاپک نیشنل شعبے سے مشورہ کر کے چنیں
  • اس پروگرام میں آپ کے شہر کے لوگ، دوست، کولیگز وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں
  • اس بات کو مد نظر رکھیں کے شاملین آپ کے علاقہ سے تعلق رکھتے ہوں تاکہ پروگرام کے بعد شاملین سے آپ کے ذاتی رابطہ بن سکتے ہوں
  • اس پروگرام کی مشہوری socialmedia کے ذریعہ کی جائے
  • شاملین کو پروگرام کا webex-link بروقت پہنچائیں

پروگرام کا ایجنڈا

  • مہمانان کا استقبال کیا جائے
  • اس پروگرام کا تعارف کروایا جائے
  • اس پروگرام کے قواعد سمجھائے جائیں
  • موضوع کے مطابق ایک 15 منٹ کا لیکچر دیا جائے
  • 45-60 منٹ کی breakout session کی جائے۔ ہر گروپ میں1-2 خدام ساتھ شامل ہوں
  • خدام اس پروگرام کو moderate کریں اور جماعت کی تعلیم کو بیان کریں
  • آخر میں سب شاملین کو اکھٹے کریں اور ان سے feedback حاصل کریں۔
  • نئے پروگرام کی تاریخ اور موضوع کی اطلاع کریں

یہ پروگرام webex کے ذریعہ ہو گا۔ شعبہ تبلیغ پروگرام کی تیاری میں آپ کی مدد کرے گا۔ پروگرام کے flyer بھی نیشنل شعبے کی طرف سے تیار ہونگے۔ براہ کرم tabligh@khuddam.de  کے ذریعہ ہم سے رابطہ کریں


شعبہ صحت جسمانی

Online Workout

„کیا ہر روز ہمیں تجربہ نہیں سمجھاتا کہ روح کی صحت کے لئے جسم کی صحت ضروری ہے۔“ ( روحانی خزائن جلد ۱۰ ص ۴۰۴)

موجودہ حالات میں جسمانی اور روحانی صحت کے لئےشعبہ صحت جسمانی کے تحت ماہ فروری میں  online-workout منعقد ہونگے۔ ان  s  online-workout  میں آپ کو ماہرین کی مدد حاصل ہوگی۔ براہ کرم اپنی مجلس کی حاضری کو اس پروگرام میں یقینی بنائیں۔ مندرجہ ذیل پریزنٹیشن  سے آپ مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

چیلنجز

پس نیکیوں میں ایک دوسرے پر سبقت لے جاؤ (2:149) کے مطابق شعبہ صحت جسمانی کے تحت ماہ فروری میں تمام خدام کے لئے مختلف چیلنجز منعقد ہونگے۔ یہ چیلنجز ریجنل سطح پر، نیشنل سطح پر اور دوستانہ طریق پر منعقد ہونگے۔ پوزیشن حاصل کرنے والے خدام کو انعام بھی دیا جائے گا۔ مندرجہ ذیل پریزنٹیشن  سے آپ مزید تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔


شعبہ مال

پہلی سہ ماہی اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے، آپ کی مجلس کی انفرادی صورت حال آپ کے علم میں ہونی چاہئے۔ سہ ماہی میں 30فیصد وصولی کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے میں کچھ مجالس کامیاب رہی ہیں اور کچھ مجالس کو مختلف وجوہات کی بنا پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بہر حال ، پچھلے کچھ دنوں کی کاوشوں کو اب ایک معمول کا عمل بننا چاہئے۔ ہر مہینے 10٪ وصولی کی کوشش کو جاری رکھا جائے۔

.

مزید برآں ، آپ خدام تک زیادہ مؤثر طریقے سے رابطہ کے لئے طریقے تلاش کرسکتے ہیں۔ ذکر کردہ تجاویز خدام کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے ہیں ۔ پر حکمت طریق پر خدام سے بات کرنا اس کام کی اصل جڑ ہے۔مجالس میں وصولی کا جائزہ منسلک کیا گیا ہے۔

.

.

سٹیٹمنٹ

سٹیٹمنٹ مجلس خدام الاحمدیہ کے سافٹ وئیر میں تیار کی جائے گی اور بھیجی جائے گی۔

 

پیلی رسیدیں

اس ماہ کی تمام پیلی رسیدیں رسیدبک میں سے نکال کر ارسال کردیں۔

 

جمع کی گئی رقم

رقم مندرجہ ذیل طریق سے بھجوائی جا سکتی ہے:

رقم جمع کروانے والے کارڈ کے ذریعہ

رقم کی منتقلی بذریعہ بینک (اس میں ضروری یہ ہے کہ رقم کی منتقلی کی وجہ میں آپ اپنی مجلس کا مکمل نام درج کریں)

 

چیک لسٹ
اپنے کاموں کو منظم طریق پر سرانجام دینے کے لئے آپ درج ذیل چیک لسٹ استعمال کرسکتے ہیں


شعبہ سو مساجد

جو شخص اللہ کے لئے ایک مسجد بنائے تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر ویساہی بنائے گا۔ “(صحیح مسلم)

ماہ جنوری میں تمام مجالس کو عشرہ سو مساجد کے لئے ٹارگٹ دئے گئےتھے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں

  • تمام خدام کو مالی قربانی کی اہمیت سے آگاہ کریں
  • تمام خدام و اطفال کو اس بابرکت تحریک میں شامل کریں
  • اپنے ٹارگٹ کی30% وصولی کریں

جن مجالس نےیہ ٹارگٹز حاصل نہیں کئے ان سے درخواست ہے کہ ماہ فروری میں اس کے مطابق کام کریں۔ مدد کی ضرورت پر آپ ریجن یا نیشنل شعبے سے رابطہ کریں۔ اسی طرح مربیان سلسلہ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


شعبہ وقف جدید

„کون ہے جو اللہ کو قرضہ حسنہ دے تاکہ وہ اس کے لئے اسے کئی گنا بڑھائے۔ اور اللہ (رزق) قبض بھی کر لیتا ہے اور کھول بھی دیتا ہے۔ اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔“ (البقرۃ: 246)

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ بیان فرومدہ 8 جنوری 2021 کو وقف جدید کے نئے سال کا اعلان فرمایا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مالی قربانی کی اہمیت بیان فرمائی اور فرمایا کے مالی قربانی کے ذریعہ انسان خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے والا بنتا ہے۔ اب ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام خدام اور اطفال کو اس بابرکت تحریک میں شامل کریں۔ اس ضمن میں مندرجہ ذیل نکات پر عمل کرنے کی کوشش کریں:

  • تمام خدام اور اطفال کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ پر بات کریں
  • تمام خدام اور اطفال کو وقف جدید کی اہمیت سے آگاہ کریں
  • تمام خدام اور اطفال کو وقف جدید میں شامل کریں

آپ ان نکات کا ماہانہ اجلاس میں بھی تعارف کروا سکتے ہیں


شعبہ تربیعت نو مبائعین

نومبائعین کا ڈیٹا

نو مبائعین  سے تعلق  رکھنے اور   ان کو  جماعتی پروگراموں میں  شامل کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے  کہ  نو مبائعین  کا  ڈیٹا  صحیح  محفوظ کیا  جائے۔ یہ بات سامنے آئی  ہے کہ بعض مجالس  کو  معلوم ہی نہیں تھا  کہ ان کی مجالس میں نو مبائعین موجود  ہیں۔   اس سلسلہ میں آپ   سے گذارش ہے کہ اپنی مجلس  کے نومبائعین کی ایک لسٹ  ان کے ڈیٹا کے ساتھ تیار   کر کے مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ نیشن شعبہ تک   بھجوائی جائے۔

tnm@khuddam.de

مؤاخات

 اسی طرح  حضور انور   ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز  کے ارشاد کےمطابق  ایک مؤاخات کا سلسلہ جاری کیا  جائے۔ ہر  نومبائع   کے لئے ایک تربیتی  بھائی  کو مقررکیا جائے  جو  کہ نو مبائع  کے ساتھ ڈائریکٹ  رابطہ میں ہو ۔ آپ سے گذارش ہے کہ نومبائع  کی لسٹ میں اس مؤاخاتی بھائی  کا   ذکر  کریں۔


شعبہ وقار عمل

مساجد کی صفائی

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے U.K. کے مربیان سلسلہ کی میٹنگ میں فرمایا: „  مسجدوں میں جو کارپیٹ ہیں ان کے اوپر  روزانہ hoover پھیرنا چاہیے۔ وہ بھی ڈیوٹی لگائیں کسی نا کسی خادم کی کہ مسجدیں ان دنوں میں خاص طور پر روازانہ صاف ہوں۔“

وقار عمل ادا کرنا مجلس خدام الاحمدیہ کافرض ہے۔ براہ کرم تمام خدام کی ڈیوٹیا لگائیں   اور  روزانہ  hoover  پھیرنے اور بنیادی صفائی کا انتظام کریں۔

حضور انور نے مزید فرمایا کہ مساجد میں روزانہ دھونی دی جائے۔ براہ کرم اس ضمن میں اپنے صدر جماعت سے رابطہ کریں اور ان سے تعاون کریں۔ سوالات کی صورت میں آپ wa@khuddam.de کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ سے درخواست ہے کہ اس ضمن میں مندرجہ ذیل لنک کے ذریعہ اپنی رپورٹ جمع کروائیں

https://forms.gle/z84ao3FKrdeYrTaz7

انفرادی وقار عمل

الحمد اللہ ، ہم نئے سال 2021 کے وقار عمل کے حوالے سے آپ سے اچھی آراء اور ویڈیوز حاصل کر چکے ہیں۔

اس پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے انشاء اللہ ہر ماہ ایک چیلنج کی جائے گی۔ اس چیلنج میں خدام انفرادی یا حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے اجتماعی وقار عمل کریں گے کئے جانے والے وقار عمل کی ویڈیوبنائیں جس میں خادم خود نظر آرہا ہو اور خود ساتھ ساتھ کام سمجھا رہا ہو۔ اس بات کو مد نظر رکھیں کہ ویڈیو ایک منٹ سے لمبی نہ ہو۔ براہ کرم اس ویڈیو کو wa@khuddam.de  کے ذریعہ نیشنل شعبے تک پہنچائیں۔

آپ سے درخواست ہے کہ ہر ماہ خدام کو اس پروگرام سے اگاہ کریں۔ آپ اس پروگرام کا تعارف ماہانہ اجلاس میں بھی کر سکتے ہیں۔


شعبہ خدمت خلق

شعبہ خدمت خلق کے تحت 15 تا  28 فروری کو   عشرہ خدمت خلق منعقد ہوگا۔ اس عشرہ کے دو حصص ہونگے۔

حصہ اول۔ Blood Donation

  • براہ کرم اپنے علاقہ کی معلومات حاصل کریں کہ یہ کہاں ممکن ہے۔ اگر آپ کے علاقہ میں یسا کوئی ادارہ موجود نہیں ہے تو آپ
    http://www.drk-blutspende.de/blutspendetermine/ پر آپ کو شہر میں ہونے والے پروگرام کی تاریخ حاصل کر سکتے ہیں۔ ادارہ سے رابطہ کرنے سے قبل ان کی شرائط کا ضرور مطالعہ کرلیں۔

حصہ دوم۔ خدمت خلق کو موضوع پر مربیان سلسلہ کے ساتھ ایک کلاس

  • مربی سلسلہ کے ساتھ webex کے ذریعہ ایک کلاس تیار کریں

ان حصص کے علاوہ تمام خدام کو اس عشرہ کے دوران ذکر الہی، نماز تہجد، نماز باجماعت، صدقات وغیرہ کی طرف توجہ دلائیں۔

Impfzentren کی مدد

شعبہ خدمت خلق کے Sonderrundschreiben کے مطابق آپ سے درخواست ہےکہ Impfzenteren کی مدد کی جائے۔ اس سلسلہ میں اگر آپ کو مدد درکار ہو تو براہ کرم kk@khuddam.de کے ذریعہ ہم سے رابطہ کریں۔

Lockdown

براہ کرم گزشتہ ماہ کی طرح آئندہ بھی Obdachlosenspeisung, Tafelspende, Nachbarschaftshilfe وغیرہ کو جاری رکھیں ۔


شعبہ اشاعت

شعبہ اشاعت کا ماہ فروری کا پروگرام آپ کو بھجوایا جا رہا ہے۔ اس ماہ میں مندرجہ ذیل پروگرامز منعقد ہونگے:

  1. ریجنل ڈیزائن پڑاجیکٹ (پہلا ہفتہ)
  2. اصلاح ویڈیو (دوسرا ہفتہ)
  3. مقابلہ: Best Picture
  4. چیلنجز میں شرکت

ان پروگرامز کی تفصیلات منسلک کی گئی ہے


شعبہ امور طلباء

طلباء کی مدد

ہم آپ کی کس طرح مدد کر سکتے ہیں؟

اس پروگرام کے ذریعہ ہم مجالس میں طلباء کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اس کو منعقد کرنے کے لئے ہم طلباء سے چند سوال کریں گے تاکہ ہم معلوم کر سکیں کہ ایک طالب علم کو کس مضمون میں مدد کی ضرورت ہے  اور ہم طلباء کو مستقبل کے لئے کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔  جوابات حاصل کرنے کے بعد ریجنل ناظم امور طلباء کے ساتھ مل کر مدد کا  انتطام کیا جائے گا۔ براہ کرم اس پروگرام کے انعقاد کے لئے اپنے ریجنل ناظم امور طلباء سے رابطہ کریں۔

یونیورسٹی و Ausbildungsplätze کا تعارف

ماہ فروری میں یونیورسٹی و Ausbildungsplätze کا تعارف online کروایا جائے گا۔اس پروگرام کے دوران آپ کو سوالات کا بھی موقع دیا جائے گا۔ مزید معلومات آپ www.khuddam.de/ut کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں۔ براہ کرم اس پروگرام کی معلومات تمام خدام تک ضرور پہنچائیں۔

Forschervereinigung

تمام خدام جو پی ایچ ڈی کر رہیں ہیں یا ریسیرچ  میں دلچسپی رکھتے ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ مجلس خدام الاحمدیہ کی  Forschervereinigung کا حصہ بنیں۔ براہ کرم تمام خدام  کو اس سے مطلع کریں۔ www.khuddam.de/forschervereinigung کے ذریعہ آپ ریجسٹر کر سکتے ہیں۔


شعبہ تجنید

مورخہ 01.03.2021 تا 10.03.2021 کو عشرہ تجنید منعقد ہوگی۔ اس کا تفصیلی پروگرام منسلک کیا گیا ہے۔ سوالات کی صورت میں آپ tajneed@khuddam.de کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں۔


شعبہ صنعت و تجارت

شعبہ صنعت و تجارت مندرجہ ذیل شعبوں میں ماہرین کی تلاش میں ہے۔ اگر آپ کی مجلس میں ان شعبوں سے تعلق رکھنے والے خدام موجود ہیں تو براہ کرم ہمیں st@khuddam.de کے ذریعہ مطلع کریں۔

  • اکاؤنٹنگ
  • ٹیکس
  • کار ورکشاپ

 

مرحابہ

مجلس خدام الاحمدیہ  پاکستان سے نئے آنے والے خدام کے لئے جرمن زبان سیکھنے کے لئے onlineکورس منعقد کر رہی ہے۔ کورس کا ٹائم ٹیبل اساتذہ کے مطابق مہیا کیا جائے گا۔ جو خدام اس میں دلچسپی رکھتے ہیں  وہ مندرجہ ذیل link کے ذریعہ اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں۔

www.st.khuddam.de/deutschkurse