ماہانہ سرکلر ۔ جولائی 2020

شعبہ اعتماد

اجلاس

براہ مہربانی ماہ جولائی میں اجلاس کی تاریخ مقرر کرکے بروقت خدام کو اطلاع کریں۔ اجلاس کے انعقاد سے قبل اپنی مجلس عاملہ کے ساتھ مل کر اس کی تیاری کریں اور خدام کی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کریں۔
موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام مجالس میں ماہانہ اجلاسات کا انعقاد WebEx کے ذریعہ ہو رہا ہے۔ اس کے لئے تمام مجالس کو WebExکے اکاؤنٹ مہیا کئے گئے ہیں۔ تکنیکی مسائل جیسا کہ ویڈیو چلانا، آواز وغیرہ کا اجلاس سے پہلے ہی جائزہ لے لیں تاکہ اجلاس کی کاروائی بروقت شروع کی جاسکے۔ کوشش کی جائے کہ خدام اپنی ویڈیو چلا کر اجلاس میں شامل ہوں تاکہ آپ اپنے خدام کو براہ راست دیکھ سکیں اور اجلاس کا ماحول قائم رہے۔ WebEx پر اجلاس منعقد کرنے کے متعلق مزید ہدایات منسلک ہیں۔

عاملہ میٹنگ

اس سرکلر کے ساتھ ماہ جولائی کا پروگرام ارسال کیا جارہا ہے۔ براہ مہربانی عاملہ میٹنگ میں اپنے ناظمین کے ساتھ اس سرکلر پر عمل درآمد کا لائحہ عمل تشکیل دیں۔


شعبہ تربیت

خدام فورم

خدام فورم کے ذریعہ آپ کی مجلس کو ایک بہت عمدہ سہولت مہیا ہوتی ہے جس کے ذریعہ سے آپ مختلف تربیتی مسائل  پر خدام سے بات کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم اس پروگرام کی آپ  ایک مربی سلسلہ کے ساتھ مل کر تیاری کریں ، ان کے ساتھ مشورہ کر کے اپنے خدام فورم کے لئے ایک ٹاپک چنیں اور اس موضوع پر خدام کے ساتھ ایک برادرانہ ماحول میں ڈسکشن کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ خدام کو معاشرہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق شرعی احکامات سے بھی اگاہ کریں۔

Khutba-Gesprächsrunde

مجلس خدام الاحمدیہ کا پروگرام Khutba-Gesprächsrunde ہر ہفتے منعقد ہونا چاہیے۔ یہ پروگرام حضور انور کے خطبہ جمعہ کے بعد لیٹ سے لیٹ بدھ والے دن تک منعقد ہوسکتا ہے۔اس Khutba-Gesprächsrunde کا مقصد کہ ہم اپنے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کو کس طرح اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں؟

Väternetzwerk (مجلس کی سطح پر)

یہ بہت ضروری ہے کہ ہم والد صاحبان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کریں۔ اس کے لئے آپ سے درخواست ہے کہ اپنی مجلس میں وقتًا فوقتًا اپنی مجلس میں ایک Väternetzwerk منعقد کریں جس میں آپ کی مجلس میں خدام والد صاحبان آپس میں ملیں۔براہ کرم اس پروگرام کو ماہانہ اجلاس یا عاملہ میٹنگ کے ساتھ نہ رکھیں۔


شعبہ تعلیم

مقابلہ مضمون نویسی اور مقالہ نویسی 2020

موجودہ صورت حال کی وجہ سے سالانہ اجتماع2020ء ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مقابلہ مضمون نویسی اور مقابلہ مقالہ نویسی کے لئے مضمون یا مقالہ بھیجنے کی تاریخ کو آگے کردیا گیا ہے اور اب 8جولائی2020ء تک مضامین اور مقالے ارسال کیے جاسکتے ہیں۔ اس مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے خدام کو انعامی رقم دی جائے گی۔براہ مہربانی کوشش کریں کہ آپ کی مجلس میں سے ایک خادم اس مقابلہ میں ضرور حصہ لے۔

نماز باترجمہ

جیسا کہ گزشتہ سرکلر میں ذکر کیا جا چکا ہےیہ بہت ضروری ہے کہ نماز با ترجمہ یادکی جائے۔ لہذا آپ سے درخواست ہے کہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے خدام کی ایک فہرست تیار کریں۔ اس کے علاوہ دیگر خدام کی مدد کریں جنہوں نے ابھی نماز با ترجمہ مکمل طور پر یاد نہیں کی۔

کوئز

ماہ جولائی سےانشاء اللہ ایک آنلائن کوئز کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ سے خدام بھائیوں میں دلچسپی پیدا ہوگی اور انہیں اپنے علم میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا۔اس پروگرام میں شامل ہونے کےلئے ایک Link آپ کو ریجنل ناظمین تعلیم کے ذریعہ مہیا کی جائے گی۔

Lesezirkel

براہ مہربانی جب تک مساجد میں Lesezirkel کا انعقاد ممکن نہیں اسے آنلائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ جاری رکھنے کی کوشش کی جائے۔

قرآن کلاس
اللہ تعالیٰ کے فضل سےاکثر جماعتوں اور مجالس میں قرآن کلاسز منعقد کی جارہی ہیں ۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ خدا م بھائی قرآن کلاس میں حصہ لیں اور اس سے استفادہ کریں۔


شعبہ خدمت خلق و اشاعت

الحمداللہ خدمت خلق کے مختلف پروجیکٹس کے بارہ میں آپ کی طرف سے مثبت رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔ خدمت خلق کے مختلف پروجیکٹس کو منظم طریق پر سر انجام دینے کے لئے شعبہ خدمت خلق ، اشاعت اور پریس نے آپ کی مدد کے لئے ایک چیک لسٹ تیار کی ہے۔ نیز حفظان صحت کے قواعد وضوابط کی فہرست منسلک بھی ہے جسے عمل درآمد کرتے وقت مدنظر رکھا جائے ۔


شعبہ تبلیغ

Die Stimme des Islam (Live Stream)

شعبہ تبلیغ ہر ماہ Social Media کے ذریعہ کم از کم ایک Live Stream نشر کرے گا۔ ان Live Streamمیں اسلامی نکتہ نگاہ سے حالات حاضرہ پر نظر ڈالی جائے گی۔
براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی مجلس کے تمام خدام ہر ماہ منعقد ہونے والیLive Stream سے آگاہ ہوں اور وہ اسے ضرور دیکھیں تاکہ اس وقت کے Burning Issues کو وہ سمجھ سکیں۔
Live Stream کا لنک شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔ خدام سے درخواست کریں کہ وہ اس لنک کو اپنے عزیزوں، دوستوں، جاننے والوں، غیر از جماعت احباب کے ساتھ شیئر کریں۔
اس کے علاوہ تمام خدام کو مجلس خدام الاحمدیہ کے YouTube چینل AhmadiyyaJugend کے بارہ میں آگاہ کریں اور ان سے درخواست کریں کے وہ اس چینل کو سبسکرائب بھی کریں۔

YouTube: https://youtube.com/channel/UCCLlWTw02kacQWqeoSFdkeA
Facebook: https://facebook.com/AhmadiyyaJugend
Twitter: http://twitter.com/AhmadiyyaJugend
Instagram: https://instagram.com/ahmadiyyajugend


شعبہ مال

مہم شعبہ مال

کورونا کی وبا کی وجہ سے ماہ مارچ و اپریل میں منعقد ہونے والی شعبہ مال کی مہم ملتوی کردی گئی تھی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اب حالات بہتر ہورہے ہیں۔ لہذا شعبہ مال کی مہم یکم اگست تا 31 اگست 2020 منعقد کی جائے گی۔ تمام مجالس سے درخواست ہے کہ اس مہم کی تیاری بروقت شروع کریں۔ اس مہم کے متعلق تفصیلی ہدایات آپ کو جلد الگ سرکلر کی صورت میں ارسال کر دی جائیں گی۔

وصولی

دوسری سہ ماہی انقریب ختم ہونے والی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ ہر ماہ تمام خدام سے 10% چندہ ضرور وصول کریں۔
ٹارگٹ کے مطابق ماہ جولائی کے اختتام تک 70% چندہ وصول ہو جانا چاہئے۔
ہمارا فرض ہے کہ ہم ہر خادم میں مالی قربانی کی روح کو اجاگر کریں۔ براہ کرم تمام خدام سے رابطہ کریں اور انہیں یہ بات سمجھائیں کہ خدا تعالیٰ ان کی قربانیوں کا اجر انہیں ضرور دے گا۔ جو انسان مشکلات میں بھی خدا تعالیٰ کے حضور جھکتا ہے اور قربانی کرتا ہے، اسے عام حالات سے بڑھ کر اجر ملتا ہے۔

پیلی رسیدیں

ٓپ سے درخواست ہے کہ ہر ماہ کی5 تاریخ تک تمامStatements، پیلی رسیدیں اور وصول کی ہوئی رقم شعبہ مال کو بھجوائیں۔ اس کی پابندی کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے۔
براہ کرم اس ماہ کی تمام پیلی رسیدیں اپنی رسیدبک سے الگ کرکے ارسال کر دیں۔

بجٹ

ہر سال ماہ اگست میں اگلے سال کا بجٹ تیار کیا جاتا ہے۔ ماہ اگست میں منعقد کی جانے والی شعبہ مال مہم کا ایک حصہ یہ بھی ہوگا۔ ماہ جولائی کے اختتام پر ہم software میں اگلے سال کے بجٹ کی آپشن مہیا کردیں گے۔
اس بات کو یقینی بنائیں کہ اس ضمن میں ہر خادم سے رابطہ کرکے اس سے اس کا صحیح بجٹ معلوم کریں۔ یہ بات اہمیت کی حامل ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اپنا نیا بجٹ تقویٰ اور سچائی کے ساتھ بتائے۔


شعبہ صنعت و تجارت

shop.khuddam.de

Khuddam-Shop نئی پیشکش کے ساتھ دوبارہ لانچ کی گئی ہے اور اس کے ذریعہ سے مجلس خدام الاحمدیہ کے مختلف products اور جماعتی کتب حاصل کی جاسکتی ہیں۔ جو دوست ان دنوں میں Khuddam-Shop سے کچھ منگوائیں گے انہیں ہر آڈر پر ایک MKA-Cup مفت دیا جائے گا۔
براہ کرم منسلکہ Flyer کو تمام خدام تک پہنچائیں۔

ویب سائٹ شعبہ صنعت و تجارت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ کی شعبہ صنعت و تجارت کو ایک نئی ویب سائٹ st.khuddam.de کا اجرا کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔ الحمد للہ۔ اس ویب سائٹ کے ذریعہ آپ شعبہ صنعت و تجارت کے تمام پروگرامز کی تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں اور آئندہ پروگرامز میں شامل ہونے کےلئے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

اپنا کاروبار رکھنے والے خدام کے کوائف

براہ کرم www.st.khuddam.de کے ذریعہ آپ کی مجلس میں موجود اپنا کاروبار رکھنے والے خدام کے کوائف درج کریں۔ شعبہ صنعت و تجارت کے آئندہ پروگرامز کی تیاری کے لئے یہ تعداد معلوم کرنا ضروری ہے۔

Khuddam-Shop میں خدمت کرنے کا موقعہ

اگر آپ Khuddam-Shop میں خدمت کرنے کا جزبہ رکھتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ Khuddam-Shop کو ایسے خدام کی ضرورت ہے جو اعوان خدمت سے یا اپنے گھر سے Khuddam-Shop کا کام کرسکتے ہوں ۔


شعبہ تجنید

بنیادی طریقہ کار

شعبہ تجنید کی ذمہ داری ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ اپنی مجلس کی تجنید کو update کیا جائے۔ یعنی تمام خدام کو تجنید میں شامل کریں(Erfassung)، خدام کا بنیادی ڈیٹا درج کرے (Basisdaten) اور ان کے دیگر کوائف کو مکمل کریں(Bildungs- und Zusatzdaten)۔ اسی طرح تمام خدام کے کوائف کو archive کرنا بھی شعبہ تجنید کے کام کا ایک حصہ ہے (Archievierung)۔

عمل

مجلس خدام الاحمدیہ کی تجنید کا جماعتی تجنید سے موازنہ

مجالس کے ناظمین تجنید سے درخواست ہے کہ وہ قائد صاحب مجلس کے ساتھ مل کر اپنے صدر جماعت سے وقت لیں۔ اس میٹنگ کے دوران مجلس خدام الاحمدیہ کی تجنید کا جماعتی تجنید سے موازنہ کریں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ جو خدام مجلس خدام الاحمدیہ کی تجنید میں ابھی تک شامل نہیں ہیں، انہیں software کے ذریعہ شامل کیا جائے اور جو خدام اب تجنید میں شامل نہیں ہے ان کا حسب معمول software کے ذریعہ دوسری مجلس میں اندراج کروایا جائے۔
اس کے علاوہ آپ سے درخواست ہے کہ جو خدام تجنید میں شامل کئے جائیں گے ان کے تمام کوائف کو بھی updateکریں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ان خدام سے خود رابطہ کریں اور ان سے ان کے کوائف حاصل کریں۔

طریق کار