ماہانہ سرکلر ۔ جون 2020
شعبہ اعتماد
اجلاس
براہ مہربانی ماہ جون میں اجلاس کی تاریخ مقرر کرکے بروقت خدام کو اطلاع کریں۔ اجلاس کے انعقاد سے قبل اپنی مجلس عاملہ کے ساتھ مل کر اس کی تیاری کریں اور خدام کی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کریں۔
موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام مجالس میں ماہانہ اجلاسات کا انعقاد ویب ایکس کے ذریعہ ہو رہا ہے۔ اس کے لئے تمام مجالس کو ویب ایکس کے اکاؤنٹ مہیا کئے گئے ہیں۔ تکنیکی مسائل جیسا کہ ویڈیو چلانا، آواز وغیرہ کا اجلاس سے پہلے ہی جائزہ لے لیں تاکہ اجلاس کی کاروائی بروقت شروع کی جاسکے۔ کوشش کی جائے کہ خدام اپنی ویڈیو چلا کر اجلاس میں شامل ہوں تاکہ آپ اپنے خدام کو براہ راست دیکھ سکیں اور اجلاس کا ماحول قائم رہے۔ ویب ایکس پر اجلاس منعقد کرنے کے متعلق مزید ہدایات منسلک ہیں۔
شعبہ تربیت
خدام فورم
خدام فورم کے ذریعہ آپ کی مجلس کو ایک بہت عمدہ سہولت مہیا ہوتی ہے جس کے ذریعہ سے آپ مختلف تربیتی مسائل پر خدام سے بات کر سکتے ہیں۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم اس پروگرام کی آپ ایک مربی سلسلہ کے ساتھ مل کر تیاری کریں ، ان کے ساتھ مشورہ کر کے اپنے خدام فورم کے لئے ایک ٹاپک چنیں اور اس موضوع پر خدام کے ساتھ ایک برادرانہ ماحول میں ڈسکشن کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ خدام کو معاشرہ میں پیدا ہونے والے مسائل سے متعلق شرعی احکامات سے بھی اگاہ کریں۔
Khutba-Gesprächsrunde
مجلس خدام الاحمدیہ کا پروگرام Khutba-Gesprächsrunde ہر ہفتے منعقد ہونا چاہیے۔ یہ پروگرام حضور انور کے خطبہ جمعہ کے بعد لیٹ سے لیٹ بدھ والے دن تک منعقد ہوسکتا ہے۔اس Khutba-Gesprächsrunde کا مقصد کہ ہم اپنے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کو کس طرح اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں؟
Väternetzwerk (مجلس کی سطح پر)
یہ بہت ضروری ہے کہ ہم والد صاحبان کو ایک پلیٹ فارم مہیا کریں۔ اس کے لئے آپ سے درخواست ہے کہ اپنی مجلس میں وقتًا فوقتًا اپنی مجلس میں ایک Väternetzwerk منعقد کریں جس میں آپ کی مجلس میں خدام والد صاحبان آپس میں ملیں۔براہ کرم اس پروگرام کو ماہانہ اجلاس یا عاملہ میٹنگ کے ساتھ نہ رکھیں۔
شعبہ تعلیم
نماز باترجمہ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:
“ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نماز کا پورا فائدہ بغیر ترجمہ کے حاصل نہیں ہو سکتا۔۔۔ پس ہر مسلمان کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسے نماز کا ترجمہ آتا ہو ورنہ ہم نماز سے وہ فائدہ ہر گز نہیں اٹھا سکتے ۔“ (خطبہ جمعہ بیان فرمودہ ۲۸ اپریل ۱۹۳۹ء)
جیسا کہ حضرت مصلح موعودؓ نے اس اقتباس میں ذکر کیا ہے، نماز سے مستقل طور پرفائدہ اٹھانے کے لئے، یہ بات بہت ضروری ہے کہ ہم نماز با ترجمہ یاد کریں۔ لہذا کوشش کریں کہ تمام خدام کو نماز با ترجمہ سکھائی جائے۔ براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی مجلس میں اس پروگرام پر عمل کیا جائے اور تمام خدام اس میں شامل ہوں۔
قرآن کلاس
اللہ تعالیٰ کے فضل سےاکثر جماعتوں اور مجالس میں قرآن کلاسز منعقد کی جارہی ہیں ۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ خدا م بھائی قرآن کلاس میں حصہ لیں اور اس سے استفادہ کریں۔
Lesezirkel
آجکل مساجد یا نماز سینٹرز میں کلاسز منعقد نہیں ہو سکتی لہذا آپ سے درخواست ہے کہ اس Lesezirkel کو آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ جاری رکھیں۔ اگر آپ کی مجلس میں ابھی تک Lesezirkel کا انعقاد نہیں ہوا تو آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی مجلس میں اس پروگرام کا اجراکریں۔
(اس پروگرام کی تمام تفاصیل ماہ فروری 2020 کے سکلر میں بھجائی جا چکی ہے)
رپورٹ
ماہانہ رپورٹ کے علاوہ آپ کے ریجنل ناظم صاحب تعلیم آپ سے نماز با ترجمہ، Lesezirkel اور قرآن کلاس کی رپورٹ لیں گے۔ آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم اپنے ریجنل ناظم صاحب تعلیم سے تعاون کریں۔
مقابلہ مضمون نویسی اور مقالہ نویسی 2020
موجودہ صورت حال کی وجہ سے سالانہ اجتماع2020ء ملتوی کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں مقابلہ مضمون نویسی اور مقابلہ مقالہ نویسی کے لئے مضمون یا مقالہ بھیجنے کی تاریخ کو آگے کردیا گیا ہے اور اب 8جولائی2020ء تک مضامین اور مقالے ارسال کیے جاسکتے ہیں۔ براہ مہربانی اس بات کی کوشش کریں کہ آپ کی مجلس میں سے ایک خادم اس مقابلہ میں ضرور حصہ لے۔
شعبہ خدمت خلق و اشاعت
الحمداللہ خدمت خلق کے مختلف پروجیکٹس کے بارہ میں آپ کی طرف سے مثبت رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔ خدمت خلق کے مختلف پروجیکٹس کو منظم طریق پر سر انجام دینے کے لئے شعبہ خدمت خلق ، اشاعت اور پریس نے آپ کی مدد کے لئے ایک چیک لسٹ تیار کی ہے۔ نیز حفظان صحت کے قواعد وضوابط کی فہرست منسلک بھی ہے جسے عمل درآمد کرتے وقت مدنظر رکھا جائے ۔
شعبہ مال
فہرست برائے وصولی و شمولیت
وصولی اور شمولیت کے لحاظ سے ٹاپ 20 مجالس کی ایک فہرست درج ذیل ہے۔ ان شاءاللہ یہ فہرست ماہوار اپ ڈیٹ کر کے سرکلر کے ذریعہ مہیا کی جائے گی۔
فہرست برائے شمولیت
1 | Weiterstadt | 103% |
2 | Lüdenscheid | 88% |
3 | Weingarten | 84% |
4 | Frankenberg | 80% |
5 | Ellwangen | 79% |
6 | Pfungstadt | 77% |
7 | Gummersbach | 76% |
8 | Renningen | 73% |
9 | Lüneburg | 72% |
10 | Olpe | 72% |
11 | Niedernhausen | 72% |
12 | Rheine | 72% |
13 | Pulheim | 71% |
14 | Iserlohn | 71% |
15 | Bietigheim | 71% |
16 | Wetzlar | 70% |
17 | Mülheim an der Ruhr | 70% |
18 | Worfelden | 68% |
19 | Dietzenbach | 67% |
20 | Rödermark | 67% |
Stand: 22.05.2020
فہرست برائے شمولیت
1 | Frankenberg | 100,00 |
2 | Trebur | 100,00 |
3 | Lüneburg | 100,00 |
4 | Pulheim | 96,77 |
5 | Viersen | 91,67 |
6 | Iserlohn | 91,67 |
7 | Frontenhausen | 90,91 |
8 | Calw | 90,91 |
9 | Mosbach | 88,89 |
10 | Olpe | 88,89 |
11 | Hof | 87,50 |
12 | Ellwangen | 85,71 |
13 | Leverkusen | 85,00 |
14 | Lüdenscheid | 85,00 |
15 | Niedernhausen | 84,09 |
16 | Soltau | 83,33 |
17 | Steinbach | 83,33 |
18 | Rödermark | 83,10 |
19 | Masroor Hostel | 82,91 |
20 | Weiterstadt | 82,86 |
Stand: 22.05.2020
ٹارگٹ
ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ماہ جون تک 60%وصولی کی جائے اور 60%خدام کو شامل کیا جائے۔ اب تک جرمنی بھر میں تقریباً 45%خدام نے چندے کی ادائیگی میں حصہ لیا ہے جو کہ تنظیمی سال کے 6ماہ گزرنے کی صورت میں تسلی بخش نہیں ہے۔ اس ضمن میں خدام سے رابطہ کرنے اور انہیں چندے کی ادائیگی کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کریں۔
خدام کو آن لائن چندے کی ادائیگی کی سہولت سے بھی آگاہ کریں ۔ اس ضمن میں خدام کو ان کے چندہ جات کی معلومات دیں اور اگر چندہ مجلس ، چندہ اجتماع یا چندہ اشاعت میں بقایا ہے تو ان کی طرف بھی توجہ دلائیں۔
چیک لسٹ
درج ذیل چیک لسٹ کے مطابق عمل کریں۔
Done
Yes/ No |
Task
|
کیا سب خدام سے ذاتی طور پر رابطہ کیا گیا ہے؟ | |
کیا باقاعدگی سے چندہ جات کی ادائیگی کی یادہانی کروائی جارہی ہے؟ | |
کیا statement بنا کر مہینے کی 5تاریخ تک بھیج دی گئی ہے؟ | |
کیا پیلی رسیدیں رسیدبک سے نکال کر مہینے کی 5تاریخ تک مرکز بھیج دی گئیں ہیں؟ | |
کیا وصول کی گئی رقم مہینے کی 5تاریخ تک مرکز بھیج دی گئی ہے؟ |
شعبہ سو مساجد
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:
„یہ میں مان نہیں سکتا کہ جماعت میں کوئی ایسا شخص بھی ہے جو تبلیغ کی ضرورت نہیں سمجھتا اور اگر وہ ضرورت کو سمجھتے ہوئے بھی چندہ میں حصہ نہیں لیتا تو اس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے دل میں زنگ لگ گیا ہے اور دل کا زنگ دور کرنے کے لئے بھی دعا کی ضرورت ہے۔ پس دعا ؤں میں شامل کر کے کمزور خدام کی غیرت کو بھڑکایا جائے۔ ہم نے دیکھا ہے بعض ایسے آدمی جو چندے دینے میں بڑے سست تھے، جب انہیں سمجھا یا گیا تو وہ بڑی بڑی قربانی کرنے والے بن گئے ۔“ (مشعل راہ جلد اول ص 789)
ہم سو مساجد کی تحریک کے آخری ما ہ میں داخل ہوچکے ہیں۔ اس ضمن میں آپ سے درخواست ہے کہ ان خدام بھائیوں سے رابطہ کریں جنہوں نے ابھی اس تحریک میں شمولیت نہیں اختیار کی۔ اس کے علاوہ آپ اپنی مجلس کو دئیے گئے ٹارگٹ کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔
شعبہ محاسب
Expense Voucher
براہ کرم یہ بات نوٹ فرما لیں کہ تمام اخراجات کے بل پرمجلس خدام الاحمدیہ کے ایڈریس کا ہونا ضروری ہے۔ 250€ سے کم اخراجات کے لئے عام رسید کافی ہے۔ اس سے زائد اخراجات پرRechnung جمع کروانا ضروری ہے۔ براہ کرم تعاون فرمائیں۔ غلط جمع کئے جانے والے بل کی ادائگی ممکن نہیں ہو گی۔Rechnungsadresse کے لئے مندرجہ ذیل ایڈریس استعمال کریں۔
Majlis Khuddam-ul-Ahmadiyya Deutschland e.V.
Genferstrasse 11a
60437 Frankfurt a.M.
رسید بک
تمام مجالس سے درخواست ہےکہ ماہ کے اختتام پر پیلی رسیدوں کے ساتھ ختم شدہ رسیدبک کو بھی ارسال کریں۔
شعبہ وقار عمل
مساجد کی صفائی
ایک حدیث میں رسول کریم ﷺ نے صحابہ ؓ سے فرمایا کہ „صفائی نصف ایمان ہے“ اور اس طرح صفائی کی اہمیت کو واضح کیا۔ اسی طرح قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
“ یقیناً اللہ کثرت سے توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے اور پاک صاف رہنے والوں سے (بھی) محبت کرتا ہے۔“ (2:222)
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے بھی اپنے خطبات جمعہ میں ایک مسلمان کی جسمانی اور گردونواح کی صفائی کی طرف توجہ دلائی۔ اور نہ صرف ہاتھوں اور چہرے کی صفائی کی طرف بلکہ دن میں پانچ مرتبہ وضو کرنے کی اہمیت کی طرف بھی توجہ دلائی۔ اس ضمن میں ہمارا بطور خادم فرض بنتا ہے کہ ہم مساجد اور نماز سینٹر کے دوبارہ کھلنے کے بعد ان کی مکمل صفائی کریں اور نماز کے لئے مسجد یا نماز سینٹر کو تیار کریں۔ اس سلسلہ میں اگلے چار ہفتوں کے لئے ایک چیک لسٹ منسلک ہے۔ اس چیک لسٹ کے مطابق صفائی کی جائے اور اس پر باقاعدگی سے درج کیا جائےنیز اس جیک لسٹ کو ماہانہ رپورٹ کے ساتھ منسلک کرکے ارسال کیا جائے۔
Frühjahrsputz-Challenge
مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد پر لبیک کہتے ہوئے Frühjahrsputz-Challenge کی آپ سب کو دعوت دیتی ہے۔
چھ سٹیپس میں آپ اس چیلنج کا حصہ بن سکتے ہیں:
1. اپنی ایک ویڈیو Selfimode میں ریکارڈ کریں اور اپنا تعارف کروائیں۔ „السلام علیکم و رحمۃ اللہ، میرا نام … ہے اور میں … سے ہوں“۔
2. مختصر طور پر آپ بیان کریں کہ آپ اس وقت کہاں ہیں اور کیا چیز صاف کرنے لگے ہیں۔
3. زیادہ سے زیادہ55 سیکنڈ کی ویڈیو ریکارڈ کریں۔
4. مزید دو خدام کو نومینیٹ کریں، انہیں مارک کریں اور ان دو خدام کو ویڈیو سینڈ بھی کریں۔
5. اس کے علاوہ لازمی طور پر @KhuddamDE کو مارک کریں اور ان hashtags کو استعمال کریں: #CoronaVirus #WirbleibenZuhause #MuslimeMachenMut
6. مسکرانا نہ بھولیں
شعبہ تبلیغ
Die Stimme des Islam (Live Stream)
شعبہ تبلیغ ہر ماہ Social Media کے ذریعہ کم از کم ایک Live Stream نشر کرے گا۔ ان Live Streamمیں اسلامی نکتہ نگاہ سے حالات حاضرہ پر نظر ڈالی جائے گی۔
براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی مجلس کے تمام خدام ہر ماہ منعقد ہونے والیLive Stream سے آگاہ ہوں اور وہ اسے ضرور دیکھیں تاکہ اس وقت کے Burning Issues کو وہ سمجھ سکیں۔
Live Stream کا لنک شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔ خدام سے درخواست کریں کہ وہ اس لنک کو اپنے عزیزوں، دوستوں، جاننے والوں، غیر از جماعت احباب کے ساتھ شیئر کریں۔
اس کے علاوہ تمام خدام کو مجلس خدام الاحمدیہ کے YouTube چینل AhmadiyyaJugend کے بارہ میں آگاہ کریں اور ان سے درخواست کریں کے وہ اس چینل کو سبسکرائب بھی کریں۔
YouTube: https://youtube.com/channel/UCCLlWTw02kacQWqeoSFdkeA
Facebook: https://facebook.com/AhmadiyyaJugend
Twitter: http://twitter.com/AhmadiyyaJugend
Instagram: https://instagram.com/ahmadiyyajugend
کورونا کے وقت تبلیغ
اپنی مجلس کے خدام کو توجہ دلائیں کہ موجودہ صورت حال کے باوجود زیر تبلیغ احباب سے رابطہ رکھا جائے۔ اس صورت حال میں خاص طور پر خدمت خلق کی جائے، زیر تبلیغ احباب سے ان کا حال دریافت کرتے رہیں اور اپنی مدد پیش کرتے رہیں۔
شعبہ امور طلباء
Schülerhilfe
Schülerhilfe کا پروگرام جو طلباء کی مدد کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ طلباء کو آن لائن کلاس میں حصہ لینے اور اس دوران سوالات کرنے اور اپنے علم کو بڑھانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ طلباء کے لئے ایک آن لائن ٹول (Ask a Teacher) کے ذریعہ ہوم ورک کے بارے میں سوالات کرنے کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ ان سوالات کو حل کرنے کے لئے مختلف ٹیچرز اور ٹیوٹرز آپ کی مدد کریں گے۔ یہ پروگرام ریجنل سطح پر کیا جائے گا۔
مزید معلومات آپ www.khuddam.de/schuelerhilfe پر حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی قسم کے سوال کی صورت میں schuelerhilfe@khuddam.de پر رابطہ کریں۔
شعبہ صحت جسمانی
Kochchallenge
خدام اور اطفال کا Kochchallenge ابھی جاری ہے، یہ ایک social media campaign ہے جس میں ہر خادم اپنے بچوں کے ساتھ مل کرگھر میں کھانا تیار کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر upload کرے۔ ویڈیو کے اختتام پر خادم دیگر خدام کو اور طفل دیگر اطفال کو nominate کر سکتا ہے۔
اس ویڈیو کو اپنے یا آپ کی مجلس کے سوشل میڈیا channel پر upload کریں اوراس کے لئے #kochchallenge کا Hashtag استعمال کریں اور @khuddamde اور @atfal_de کومارک کریں۔
مثالی ویڈیوز
Ich nehme gerne die Challenge von @ahtasham82 an!@KhuddamDE @atfal_de @AhmadiyyaJugend
Ich nominiere @iahmad1402 @RamizJaved86
und Nasir Khawaja aus Freiburg
Khalid Ahmad Nat. Aamla Atfal, Tassawar und Munawar Butt aus Freiburg#vatersohnkochchallenge pic.twitter.com/knfdHUq9JU— kmusawar (@kmusawar) May 8, 2020
Mit meinen Kids Faran & Saria nehme ich auch an der #kochchallenge teil – schaut im Video. Und nominiere alle Regional Nazemien Sehat-e-Jismani, die Brüder Naeem, Manan W., Ahsan, Adnan und Faran nominiert Ghalib und Shoaib. @KhuddamDE @atfal_de @AhmadiyyaJugend @AhmadiyyaDE pic.twitter.com/cK6LCbuGc3
— SalmanT. (@SalmanT10759330) May 10, 2020
Home Workout
ہر ہفتے منگل والے دن شعبہ صحت جسمانی کے تحت تمام خدام کے لئے ایک 15 منٹ کا online-workout کروایا جاتا ہے۔ اس میں شمولیت اختیار کرنے کا لنک ریجنل ناظم صحت جسمانی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح WhatsApp کے گروپ کے ذریعہ مجالس کے ناظمین صحت جسمانی کو بھی لنک ارسال کیا جاتا ہے۔