ماہانہ سرکلر ۔ مئی2020

شعبہ اعتماد

عاملہ میٹنگ
موجودہ حالات کے پیش نظر گزشتہ عرصہ میں مختلف سرکلر مجالس کو ارسال کئے گئے تھے۔ یہ تمام معلومات اس سرکلر کے ذریعہ دوبارہ ارسال کی جاتی ہیں۔ براہ مہربانی عاملہ میٹنگ میں اپنے ناظمین کے ساتھ اس سرکلر پر عمل درآمد کا لائحہ عمل تشکیل دیں۔


شعبہ تربیت

رمضان پروگرام
اس سرکلر میں آپ کو ایک بار پھر رمضان پروگرام ارسال کیا جا رہا ہے، یہ پروگرام مجالس کو رمضان کے آغاز میں ارسال کیا گیا تھا۔ اگر آپ کی مجلس میں اس پروگرام پر عمل درآمد نہیں ہو سکا تو براہ کرم بقیہ دنوں میں اس پر کام کرنے کا پلان تیار کریں۔ علاوہ ازیں منسلکہ چیک لسٹ تمام خدام تک پہنچائیں ۔

اعتکاف
موجودہ حالات میں مشکلات کے باوجود مختلف مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں تمام خدام کو ایک بار پھر اعتکاف کی برکات اور اہمیت کی طرف توجہ دلائیں۔ عام حالات میں اعتکاف کا انعقاد مساجد میں کیا جاتا ہے۔ مگر آج کل کے حالات کی وجہ سے اعتکاف امسال گھروں میں کیا جا ساکتا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ تمام خدام کو اعتکاف کی اہمیت اور برکات سے اگاہ کریں اور انہیں اعتکاف کا طریق سمجھائیں۔ تمام معتکفین کا ایک ریکارڈ بھی جمع کریں تاکہ رپورٹ دیتے وقت مشکل پیش نہ آئے۔


شعبہ تعلیم

نماز باترجمہ
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:
” اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نماز کا پورا فائدہ بغیر ترجمہ کے حاصل نہیں ہو سکتا۔۔۔ پس ہر مسلمان کے لئے یہ ضروری ہے کہ اسے نماز کا ترجمہ آتا ہو ورنہ ہم نماز سے وہ فائدہ ہر گز نہیں اٹھا سکتے ۔” (خطبہ جمعہ بیان فرمودہ ۲۸ اپریل ۱۹۳۹ء)
جیسا کہ حضرت مصلح موعودؓ نے اس اقتباس میں ذکر کیا ہے، نماز سے مستقل طور پرفائدہ اٹھانے کے لئے، یہ بات بہت ضروری ہے کہ ہم نماز با ترجمہ یاد کریں۔ لہذا کوشش کریں کہ تمام خدام کو نماز با ترجمہ سکھائی جائے۔ براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی مجلس میں اس پروگرام پر عمل کیا جائے اور تمام خدام اس میں شامل ہوں۔

قرآن کلاس
اللہ تعالیٰ کے فضل سےاکثر جماعتوں اور مجالس میں قرآن کلاسز منعقد کی جارہی ہیں ۔ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ خدا م بھائی قرآن کلاس میں حصہ لیں اور اس سے استفادہ کریں۔

آن لائن دروس
رمضان کے دوران روزانہ شام 7 بجے(سوائے جمعہ کے دن) ایک مرکزی درس live نشر ہوتا ہے۔ یہ درس اردو اور جرمن زبان میں MuslimTvDe کے YouTube چینل پر دیکھا جاسکتا ہے۔ براہ کرم تمام خدام کو اس سے مطلع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خدام اس سے استفادہ کر سکیں۔

Lesezirkel
۔آجکل مساجد یا نماز سینٹرز میں کلاسز منعقد نہیں ہو سکتی لہذا آپ سے درخواست ہے کہ اس Lesezirkel کو آن لائن یا ٹیلیفون کے ذریعہ جاری رکھیں۔
اگر آپ کی مجلس میں ابھی تک Lesezirkel کا انعقاد نہیں ہوا تو آپ سے درخواست ہے کہ آپ اپنی مجلس میں اس پروگرام کا اجراکریں۔ (اس پروگرام کی تمام تفاصیل ماہ فروری 2020 کے سکلر میں بھجائی جا چکی ہے)


شعبہ امور طلباء

Schülerhilfe

Schülerhilfe کا پروگرام جو طلباء کی مدد کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ طلباء کو آن لائن کلاس میں حصہ لینے اور اس دوران سوالات کرنے اور اپنے علم کو بڑھانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ طلباء کے لئے ایک آنلائن ٹول (Ask a Teacher) کے ذریعہ ہوم ورک کے بارے میں سوالات کرنے کی سہولت مہیا کی جارہی ہے۔ ان سوالات کو حل کرنے کے لئے مختلف ٹیچرز اور ٹیوٹرز آپ کی مدد کریں گے۔ یہ پروگرام ریجنل سطح پر کیا جائے گا۔
مزید معلومات آپ www.khuddam.de/schuelerhilfe پر حاصل کر سکتے ہیں۔
کسی قسم کے سوال کی صورت میں schuelerhilfe@khuddam.de پر رابطہ کر یں۔


شعبہ خدمت خلق و اشاعت

الحمداللہ خدمت خلق کے مختلف پروجیکٹس کے بارہ میں آپ کی طرف سے مثبت رپورٹس موصول ہوئی ہیں ۔ خدمت خلق کے مختلف پروجیکٹس کو منظم طریق پر سر انجام دینے کے لئے شعبہ خدمت خلق ، اشاعت اور پریس نے آپ کی مدد کے لئے ایک چیک لسٹ تیار کی ہے۔ نیز حفظان صحت کے قواعد وضوابط کی فہرست منسلک بھی ہے جسے عمل درآمد کرتے وقت مدنظر رکھا جائے ۔


شعبہ تبلیغ

Die Stimme des Islam (Live Stream)

شعبہ تبلیغ ہر ماہ Social Media کے ذریعہ کم از کم ایک Live Stream نشر کرے گا۔ ان Live Streamمیں اسلامی نکتہ نگاہ سے حالات حاضرہ پر نظر ڈالی جائے گی۔
براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی مجلس کے تمام خدام ہر ماہ منعقد ہونے والیLive Stream سے آگاہ ہوں اور وہ اسے ضرور دیکھیں تاکہ اس وقت کے Burning Issues کو وہ سمجھ سکیں۔
Live Stream کا لنک شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔ خدام سے درخواست کریں کہ وہ اس لنک کو اپنے عزیزوں، دوستوں، جاننے والوں، غیر از جماعت احباب کے ساتھ شیئر کریں۔
اس کے علاوہ تمام خدام کو مجلس خدام الاحمدیہ کے YouTube چینل AhmadiyyaJugend کے بارہ میں آگاہ کریں اور ان سے درخواست کریں کے وہ اس چینل کو سبسکرائب بھی کریں۔

YouTube: https://youtube.com/channel/UCCLlWTw02kacQWqeoSFdkeA
Facebook: https://facebook.com/AhmadiyyaJugend
Twitter: http://twitter.com/AhmadiyyaJugend
Instagram: https://instagram.com/ahmadiyyajugend

کورونا کے وقت تبلیغ

اپنی مجلس کے خدام کو توجہ دلائیں کہ موجودہ صورت حال کے باوجود زیر تبلیغ احباب سے رابطہ رکھا جائے۔ اس صورت حال میں خاص طور پر خدمت خلق کی جائے، زیر تبلیغ احباب سے ان کا حال دریافت کرتے رہیں اور اپنی مدد پیش کرتے رہیں۔

Live Stream کے ذریعہ اپنے علاقہ میں تبلیغی پروگرام

کیا آپ اپنے علاقہ میں لوگوں کو اسلام کے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہتے ہیں؟ اس کا طریق کار:
1. کسی تبلیغی موضوع کا انتخاب کریں۔
2. کوئی مقرر تجویز کریں۔
3. ہمیں تاریخ اور وقت بتائیں۔
4. شعبہ تبلیغ آپ کو آن لائن سہولت مہیا کرے گا اور ایک فلائر تیار کرکے دے گا جسے آپ اپنے علاقہ میں پھیلا سکتے ہیں۔
5. شعبہ تبلیغ تکنیکی ضروریات مہیا کر کے دے گا تاکہ سامعین اپنے سوالات کر سکیں۔
سوالات کی صورت میں tabligh@khuddam.de پر رابطہ کریں۔


شعبہ مال

آن لائن ادائیگی کی سہولت

آپ سے گزارش ہے کہ سب خدام کو صرف آن لائن چندہ سسٹم کا لنک نہ بھیجیں بلکہ ہر خادم کے ساتھ ذاتی رابطہ کریں اور اس کے ساتھ اس آن لائن سسٹم اور چندہ سے جڑی برکات کے بارے میں بات کریں۔ اس سلسلہ میں درج ذیل طریق پر کام کیا جائے:
1. اپنے خدام اور اطفال کو آن لائن چندہ سسٹم کے بارے میں مطلع کریں اور انہیں سمجھائیں کہ اس کے ذریعہ چندہ کیسے ادا کیا جاسکتا ہے۔ خدام کو ساتھ ہی یہ بھی بتائیں کہ آن لائن سسٹم کے ساتھ ساتھ وہ پہلے کی طرح ناظم مال کوذاتی طور پر مل کر بھی چندہ ادا کرسکتے ہیں ۔البتہ اس صورت میں احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں ۔ احتیاطی تدابیر کی تفصیل اس سرکلر کے ساتھ منسلک ہیں۔
2. تمام خدام اور اطفال کو بتائیں کہ انہوں نے کتنا چندہ ادا کردیا ہے اور کس مد میں ان کا کتنا چندہ باقی ہے۔ تمام خدام و اطفال کو یہ معلومات مہیا کریں تاکہ آن لائن چندہ کی ادائیگی کے وقت خدام و اطفال کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
3. قائد صاحب مجلس سے بات کرکے اپنے ماہانہ اجلاس میں شعبہ مال کے لئے کچھ وقت مختص کرلیں اور اس میں خدام کو آن لائن چندہ سسٹم سمجھائیں ۔
4. مجلس عاملہ کو چاہئے کہ وہ باقی خدام کے لئے نمونہ بنتے ہوئے اپنا چندہ بروقت ادا کریں۔
5. خدام کے ساتھ پیار اور محبت سے بھرپور انداز میں باقاعدہ رابطہ میں رہیں ۔
بطور ناظم مال کے طور پر ہمیں ہر قسم کے سوالات کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ بنیادی طور پر اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم خدام سے پیار اور محبت کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور خدام کی موجودہ ذاتی اور کاروباری مشکلات کے بارہ میں علم رکھتے ہوں۔ قبل اس کے کہ ہم خدام سے رابطہ کریں سب سے پہلے ہمیں اس بات کا علم ہونا چاہئے کہ چندہ ادا کرنے کی اہمیت کیا ہے اور ہر قسم کے حالات میں چندہ ادا کرنا کیوں ضروری ہے۔


شعبہ وقار عمل

مؤرخہ 3 اپریل 2020ء کے خطبہ جمعہ میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےہم سب کو گھر کی صفائی کے متعلق چند نصائح فرمائی ہیں۔ اس ضمن میں شعبہ وقار عمل مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کی طرف سے لائحہ عمل ارسال کیا جا رہا ہے۔
کرونا وائرس کے باوجود ان دنوں ہمیں تمام خدام بھائیوں کے ساتھ رابطہ میں رہنا چاہئے ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام خدام کو پیارےآقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی طرف توجہ دلائیں۔
براہ کرم اپنی مجلس عاملہ اور خاص طور پر اپنے ناظم وقار عمل کے ساتھ مل کر اس لائحہ عمل کی مدد سے اپنی مجلس میں پیارے آقا کے ارشادات کی تعمیل کروائیں۔ کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ خدام اس میں شامل ہوں۔ اس کا بہتر طور پر جائزہ لینے کے لئے آپ خدام بھائیوں کو اس طرف توجہ دلائیں کہ وہ اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ (اس کے متعلق لائحہ عمل کے آخر پر ہدایات موجود ہیں)۔


شعبہ سو مساجد

سو مساجد سیمینار

ماہ مئی میں ریجنل سطح پر سو مساجد سیمینارز منعقد کئے جا رہے ہیں۔ براہ کرم کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ خدام ہونے والے سیمینارز میں شمولیت اختیار کریں۔

وصولی چندہ سو مساجد

“اور ان لوگوں کی مثال جو اپنے اموال اللہ کی رضا چاہتے ہوئے اور اپنے نفوس میں سے بعض کوثبات دینے کے لئے خرچ کرتے ہیں، ایسے باغ کی سی ہے جو اونچی جگہ پر واقع ہو اور اُسے تیز بارش پہنچے تو وہ بڑھ چڑھ کر اپنا پھل لائے، اور اگر اسے تیز بارش نہ پہنچے تو شبنم ہی بہت ہو۔ اور اللہ اس پر جو تم کرتے ہو گہری نظر رکھنے والا ہے۔” (سورۃ البقرہ :۲۶۶)
موجودہ صورت حال میں ہمیں ایک خد تک تنگی کا سامنا ہے۔ البتہ اللہ تعالیٰ مواقع بھی پیدا کر رہا ہے۔ حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے خدام سے ذاتی طور پر چندہ وصول کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں چندہ ادا کرنے کی آن لائن سہولت بھی موجود ہے۔
براہ کرم اپنی مجلس میں تمام خدام کو جماعت احمدیہ جرمنی کی آنلائن چندہ پلاٹفورم www.maal.ahmadiyya.de سے اگاہ کریں اور سو مساجد کی بابرکت تحریک میں شامل ہونے کی نصیحت کریں۔
“جو شخص اللہ کے لئے ایک مسجد بنائے تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر ویساہی بنائے گا۔”(صحیح مسلم)
ہم میں سے بعض کو موجودہ صورت حال میں مالی تنگی ہو سکتی ہے۔ مگر اس بات کو یاد رکھیں کہ یہی وقت اصل قربانی کا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے:
“تم ہرگز نیکی کو پا نہیں سکو گے یہاں تک کہ تم اُن چیزوں میں سے خرچ کرو جن سے تم محبت کرتے ہو۔ اور تم جو کچھ بھی خرچ کرتے ہو تو یقیناً اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔” (آل عمران:۹۳)


شعبہ صحت جسمانی

Online Workout

موجودہ وبائی صورت حال میں اپنے جسم کو تندرست رکھنا اور اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔ تمام خدام کو روزانہ ورزش کرنے کی عادت پیدا کرنے کی ترغیب دلائیں۔ اس کے علاوہ ہر منگل کے روز باقاعدگی سے آن لائن Workout منعقد ہو رہے ہیں۔ اس Workout میں شامل ہونے کا لنک تمام ناظمین صحت جسمانی کو ارسال کیا جاتا ہے۔ براہ کرم تمام خدام کو اس پروگرام سے آگاہ کریں۔